உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2020: گوتم گمبھیر نے سنجو سیمسن کو لے کر دیا چیلنج، ششی تھرور نے دیا دلچسپ جواب

    گوتم گمبھیر نے سنجو سیمسن کو لے دیا چیلنج، ششی تھرور نے دیا دلچسپ جواب

    گوتم گمبھیر نے سنجو سیمسن کو لے دیا چیلنج، ششی تھرور نے دیا دلچسپ جواب

    سنجو سیمسن (Sanju Samson) نے منگل کو آئی پی ایل 2020 کی سب سے تیز نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) کی طرف سے کھیلتے ہوئے محض 32 گیندوں پر 74 رن بنالئے۔ اس کے بعد سے وہ سرخیوں میں ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) اور کانگریس لیڈر ششی تھرور (Shashi Tharoor) نے بھی ان کے بارے میں اپنے اپنے دعوے کئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: کرکٹ کی کسی بات پر گوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) کچھ چیلنج دیں اور اس کے جواب میں ششی تھرور (Shashi Tharoor) کمر بستہ ہوجائیں تو آپ کیا کہیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ان دونوں کا کرکٹ کے سوال پر آمنے سامنے آنا پہلی نظر میں عجیب لگے، لیکن ایسا ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیاست کے میدان پر مخالف پارٹیوں کی قیادت کرنے والے گوتم گمبھیر اور ششی تھرور کرکٹ کی پچ پر ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں۔ معاملہ ہے آئی پی ایل (IPL 2020) اور سنجو سیمسن (Sanju Samson) کا۔ بی جے پی رکن اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے جہاں سنجو سیمسن کو ہندوستان کا سب سے بہترین نوجوان کرکٹر بتایا۔ وہیں، کانگریس لیڈر ششی تھرور نے سنجو سیمسن کو اگلا دھونی (MS Dhoni) قرار دیا ہے۔



      گوتم گمبھیر، ششی تھرور، سنجو سیمسن کا یہ میل سمجھنا ہے تو آپ کو راجستھان رائلس اور چنئی سپرکنگس کے میچ کا اسکور کارڈ دیکھنا ہوگا۔ آپ پائیں گے کہ اس میچ میں سنجو سیمسن نے محض 32 گیندوں پر 74 رن بنائے۔ انہوں نے صرف 19 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ یہ آئی پی ایل کی سب سے تیز نصف سنچری ہے۔ سنجو سیمسن کی اس اننگ کی بدولت راجستھان رائل نے سیزن 2020 میں جیت سے شروعات کی۔ اس نے اپنے پہلے میچ میں چنئی سپرکنگس کو 16 رنوں سے شکست دی۔ کیرلا کے سنجو سیمسن کی اس اننگ کے بعد سابق کرکٹروں سے لے کر عام کرکٹ شائقین تک نے ان کی جم کر تعریف کی۔ گوتم گمبھیر نے انہیں سب سے بہترین نوجوان بلے باز قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’سنجو سیمسن نہ صرف ملک کے سب سے بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہیں، بلکہ وہ سب سے بہترین نوجوان بلے باز بھی ہیں۔ کیا اس پر کسی کو بحث کرنی ہے۔

      گوتم گمبھیر نے سنجو سیمسن کو سب سے بہترین نوجوان بلے باز قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’سنجو سیمسن نہ صرف ملک کے سب سے بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہیں، بلکہ وہ سب سے بہترین نوجوان بلے باز بھی ہیں۔ کیا اس پر کسی کو بحث کرنی ہے۔
      گوتم گمبھیر نے سنجو سیمسن کو سب سے بہترین نوجوان بلے باز قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’سنجو سیمسن نہ صرف ملک کے سب سے بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہیں، بلکہ وہ سب سے بہترین نوجوان بلے باز بھی ہیں۔ کیا اس پر کسی کو بحث کرنی ہے۔


      بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کا جواب لے کرکانگریس لیڈر ششی تھرور آئے۔ حالانکہ، وہ بحث کی بجائے گوتم گمبھیر کی بات کو ہی آگے بڑھا رہے تھے۔ ششی تھرور نے گوتم گمبھیر کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرکے لکھا، ’گوتم گمبھیر، میں تو کوئی بحث نہیں کروں گا۔ میں اسے تب سے جانتا ہوں، جب وہ بچہ تھا۔ جب وہ 14 سال کا تھا، تب میں نے اس سے کہا تھا کہ وہ اگلا ایم ایس دھونی ثابت ہوگا۔ اس میں یہ قابلیت ہے اور وہ خود میں خوداعتمادی پیدا کر رہا ہے۔ اب اسے صرف موقع کی درکار ہے۔ اس سے پہلے سنجو سیمسن (Sanju Samson) نے بھی واضح کہا کہ ان کے لئے صرف وہی اننگ سب سے اہم ہے، جو ٹیم کے کام آئے۔ سنجو سیمسن نے میچ کے ایک دن بعد بدھ کو اپنی اس اننگ کے بارے میں فیس بک پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، کہ پرفارمنس تبھی اہمیت رکھتی ہے، جب وہ ٹیم کو جیت دلائے۔ کل ٹیم ایفرٹ کی بدولت ہم نے شاندار جیت درج کی اور ٹورنا منٹ میں بہترین شروعات کی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: