آئی پی ایل (IPL-2020) شروع ہونے میں کچھ ہی وقت رہ گیا ہے اور اس درمیان چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کورونا وائرس (Coronavirus) کے بعد ایک ایک کرکے ٹیم کے اسٹار کھلاڑی آئی پی ایل کے موجودہ سیزن نہیں کھولنے کا فیصلہ کرتے جارہے ہیں۔ سریش رینا (Suresh Raina) کے بعد چئی سپرکنگس کے عظیم گیند باز ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) بھی آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو اس سیزن سے الگ کرلیا ہے۔

سریش رینا ٹیم کے نمبر -3 کے مستقل بلے باز ہیں اور مسٹر آئی پی ایل کہلائے جاتے ہیں۔
ابو ظہبی نہیں پہنچے تھے ہربھجن سنگھمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہونے سے پہلے چنئی سپرکنگس کی ٹیم کا تمل ناڈو کے چیپک میں پانچ دنوں کا ٹریننگ کیمپ لگا تھا۔ ہربھجن سنگھ اور آل راونڈر رویندر جڈیجہ وہاں نہیں پہنچے تھے۔ جہاں رویندر جڈیجہ ٹیم کے ساتھ یو اے ای پہنچے۔ وہاں ہربھجن سنگھ ہندوستان میں ہی تھے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق اب ہربھجن سنگھ نے ذاتی وجہ بتاتے ہوئے اس سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سریش رینا (Suresh Raina) کے بعد چئی سپرکنگس کے عظیم گیند باز ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) بھی آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیم کے اسٹار گیند باز ہیں ہربھجن سنگھسریشن اور ہربھجن سنگھ دونوں ہی کا چنئی سپرکنگس میں نہ ہونا ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔ سریش رینا ٹیم کے نمبر -3 کے مستقل بلے باز ہیں اور مسٹر آئی پی ایل کہلائے جاتے ہیں۔ وہیں ہربھجن سنگھ ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں میں شمار ہیں۔ گزشتہ سیزن میں ہربھجن سنگھ نے 16 وکٹ حاصل کئے تھے اور وہ پرپل کیپ کی ریس میں شامل تھے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں ہربھجن سنگھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس بار کا آئی پی ایل یو اے ای میں تین الگ- الگ مقامات پرخالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونے والی اس ٹی -20 لیگ میں انفیکشن سے بچاوں کے لئے احتیاط برتی جارہی ہے۔
اس کے لئے سبھی ٹیمیں یو اے ای پہنچ گئی ہیں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان الگ الگ مقامات پر ٹریننگ بھی شروع کردی ہے۔ حالانکہ، چنئی سپرکنگس کو ابھی تک اجازت کا انتظار ہے۔ ٹیم کے 13 ممبران کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے، جس کے بعد پوری ٹیم کو کوارنٹائن کردیا گیا تھا۔ وہیں دوسری طرف سے چنئی سپرکنگس کے مالک این شری نواسن کا بھی بیان سریش رینا سے متعلق آیا تھا، جس سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔