نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چھٹے میچ میں کنگس الیون پنجاب نے رائل چیلنجرس بنگلور کو شکست دے دی۔ کنگس الیون پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 206 رن بنائے۔ پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے بنگلور کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی اور محض 69 گیندوں میں 132 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ کے ایل راہل کی یہ سنچری بنگلورو پر بھاری پڑ گئی۔ 207 رنوں کے ہمالیائی ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلور کی ٹیم کی بلے بازی فلاپ ثابت ہوئی۔ رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم محض 109 رن ہی بنا سکی اور وہ کے ایل راہل کا ذاتی اسکور بھی پار نہیں کرپائی۔ بنگلورو یہ مقابلہ 97 رنوں سے ہارگئی۔
پنجاب کے اسپنروں کا چلا جادوبنگلور کی بلے بازی کی بات کریں تو کپتان وراٹ کوہلی محض ایک رن بناسکے۔ فنچ نے 20 رن بنائے۔ فلپ تو کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اے بی ڈیویلیئرس نے اچھی شروعات کی، لیکن وہ 28 رنوں پر آوٹ ہوگئے۔ شیوم دوبے 12 رن ہی بنا پائے۔ واشنگٹن سندر نے ضرور 30 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن یہ ناکافی تھی۔ پنجاب کے لئے اس کے دونوں لیگ اسپنرس نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مروگن اشون اور روی بشنوئی نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ شیلڈن کاٹریل نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ محمد شمی اور میکسویل کو ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔

پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے بنگلور کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی اور محض 69 گیندوں میں 132 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔
کے ایل راہل کے سامنے بنگلور چتٹاس جیت کے بنگلور نے پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا۔ وراٹ کوہلی کا فیصلہ ٹیم کو بھاری پڑگیا۔ کے ایل راہل اور مینک اگروال نے پاور پلے میں 50 رنوں کی شراکت کرڈالی۔ حالانکہ مینک اگروال کو 26 رن پر بولڈ کرکے چہل نے آرسی بی کو پہلی کامیابی دلائی، لیکن دوسرے اینڈ پر کے ایل راہل نے مسلسل رن بنانے جاری رکھے۔ کے ایل راہل نے 36 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دوسری طرف پنجاب کے اسٹار کھلاڑی نیکولس پورن 17 اور میکسویل محض 5 رن بناسکے۔ اس کے بعد کرون نائر بلے بازی کرنے آئے اور انہوں نے کے ایل راہل کو اسٹرائیک پر رکھا۔
کے ایل راہل کا طوفان کے ایل راہل دیکھتے ہی دیکھتے 80 رنوں کے پار پہنچے اور اس کے بعد بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی سے دو بڑی غلطیاں ہوگئیں۔ انہوں نے کے ایل راہل کے دو کیچ چھوڑ دیئے۔ اس کے بعد کے ایل راہل نے 10 گیندوں میں 44 رن بناکر اپنی سنچری بھی مکمل کرلی اور ساتھ ہی انہوں نے ٹیم کو 200 رنوں کے پار بھی پہنچا دیا۔ کے ایل راہل نے اپنی اننگ میں 14 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ ان کا اسکور آئی پی ایل میں کسی ہندوستانی کا بہترین اسکور بھی ہے۔ اس سے پہلے کا ریکارڈ رشبھ پنت (ناٹ آوٹ 128) کے نام پر تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔