ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: جیتا ہوا میچ ہار گئی چنئی سپرکنگس، دلچسپ مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ملی جیت

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے گیند بازوں کے سامنے چنئی سپرکنگس کے بلے باز نہیں ٹکے۔ شین واٹسن کے علاوہ کسی کھلڑی کا بلا نہیں چلا۔

  • Share this:
IPL 2020: جیتا ہوا میچ ہار گئی چنئی سپرکنگس، دلچسپ مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ملی جیت
IPL 2020: جیتا ہوا میچ ہار گئی چنئی سپرکنگس، دلچسپ مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ملی جیت

نئی دہلی: آئی پی ایل 2020 کے 21 ویں مقابلے میں چنئی سپرکنگس کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے شکست دے دی۔ محض 168 رنوں کا پیچھا کر رہی چنئی سپرکنگس کی ٹیم 20 اوور میں 157 رن ہی بناسکی اور میچ ہار گئی۔ 6 میچوں میں یہ چنئی سپرکنگس کی چوتھی شکست ہے۔ وہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 5 میچوں میں تیسری جیت درج کی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس اس جیت کے ساتھ ہی پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ کولکاتا کی جیت کے ہیرو اس کے گیند باز رہے۔ کولکاتا کے اسپنروں نے زبردست گیند بازی کی۔ ورون چکرورتی نے 4 اوور میں 28 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ سنیل نرائن نے 4 اوور میں 31 رن خرچ کرکے ایک وکٹ حاصل کیا۔ آندرے رسیل نے بھی آخری اووروں میں اچھی گیند بازی کی۔ ماوی اور ناگرکوٹی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ پیٹ کمنس کو وکٹ نہیں ملا، لیکن انہوں نے 4 اوور میں 25 رن ہی دیئے۔


چنئی سپرکنگس نے تو حد کردی


چنئی سپرکنگس کو فاف ڈوپلیسی اور شین واٹسن نے غضب شروعات دی۔ چنئی نے تیزی سے 30 رن بنائے، لیکن فاف ڈوپلیسی جلدی آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد امباتی رائیڈو اور شین واٹسن نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 10 اوور میں 90 رن تک پہنچا دی اور ٹیم کی جیت طے نظر آنے لگی۔ حالانکہ اس کے بعد دنیش کارتک نے اپنے اسپنر سنیل نرائن کو گیند بازی پر لگایا اور اس کے بعد چنئی سپرکنگس کے وکٹ گرنے شروع ہوگئے۔ پہلے امباتی رائیڈو 30 رن پر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد شین واٹسن 50 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ مہندر سنگھ دھونی کا بلا بھی نہیں چلا اور وہ 11 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ سیم کرن نے بھی تیزی سے بلے بازی کی، لیکن وہ 17 ہی رن بناسکے۔ آخر میں رویندر جڈیجہ نےرن بنانے کی کوشش کی، لیکن وہ  8 گیندوں میں 21 رن ہی بناپائے۔ تاہم کیدار جادھو نے 12 گیندوں میں 7 رن کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی شکست طے کردی۔


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 08, 2020 12:10 AM IST