ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: دھونی آئی پی ایل -13 میں فلاپ پھر بھی ہیں 'ٹی-20 کے بادشاہ'

فرنچائزی نے چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) پر جیت حاصل کرنے کے بعد دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) کے کوچ اور کھلاڑیوں کو سرپرائز دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 14, 2020 01:30 AM IST
  • Share this:
IPL 2020: دھونی آئی پی ایل -13 میں فلاپ پھر بھی ہیں 'ٹی-20 کے بادشاہ'
IPL 2020: دھونی آئی پی ایل -13 میں فلاپ پھر بھی ہیں 'ٹی-20 کے بادشاہ'

نئی دہلی: آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگس (Chennai Super Kings) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) کی آئی پی ایل 13 میں کارکردگی مایوس کن چل رہی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں، لیکن ہندوستان کا پہلا آن لائن اسپورٹس ریڈیو چینل اسپورٹس فلیش آن لائن سروے کے ذریعہ دھونی کو 'ٹی- 20 کا کنگ' قرار دیا گیا ہے۔ یہ چینل کھیلوں کے مضامین اور 24/7 چیٹ کمنٹری نشر کرنے کے لئے مشہور ہے۔ اسپورٹس فلیش کے سروے میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں 12 لاکھ افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے مختلف ٹیموں کے کل 128 کرکٹروں کا انتخاب کیا گیا اور مختلف مراحل میں 127 دلچسپ میچ شامل کئے گئے۔


ماہرین اور اسپورٹس فلیش کمنٹریوں کے ایک پینل نے ان کی ماضی کی کارکردگی اور ان کی موجودہ آئی پی ایل کی بنیاد پر کرکٹروں کا انتخاب کیا۔ تمام 127 میچوں کے لئے ووٹنگ اسپورٹس فلیش کے ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور لنکڈ ان کے سوشل میڈیا ہینڈلزکے ذریعے کی گئی تھی۔ یہ سروے کرکٹ لیگ جیسے مختلف مراحل پر کیا گیا تھا جو پچھلے 32 دن سے رواں دواں تھا۔ دھونی اور یوراج سنگھ سیمی فائنل میں آمنے سامنے تھے جبکہ موجودہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ان کے نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ نبرد آزما تھے۔ فائنل دھونی اور وراٹ کے مابین تھا۔ دیکھنے والوں نے دھونی کو 'ٹی 20 کا کنگ' کے لقب سے نوازا۔


آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی آئی پی ایل 13 میں کارکردگی مایوس کن چل رہی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں، لیکن ہندستان کا پہلا آن لائن اسپورٹس ریڈیو چینل اسپورٹس فلیش آن لائن سروے کے ذریعہ دھونی کو 'ٹی- 20 کا کنگ' قرار دیا گیا ہے۔
آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی آئی پی ایل 13 میں کارکردگی مایوس کن چل رہی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں، لیکن ہندستان کا پہلا آن لائن اسپورٹس ریڈیو چینل اسپورٹس فلیش آن لائن سروے کے ذریعہ دھونی کو 'ٹی- 20 کا کنگ' قرار دیا گیا ہے۔


اس سروے کے بارے میں اسپورٹس فلیش کے بانی رمن رہیجا نے کہا کہ اس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھی دھونی کو شائقین 'کرکٹ کا بادشاہ' مانتے ہیں اور ان کا کھیل ملک کے لئے بہت اہم ہے۔ وہ واقعتاً کرکٹ کا ایک لیجنڈ ہیں۔ یہ سروے اس مشہور شخصیت کے ساتھ کرکٹ سے محبت کرنے والوں کی محبت جاننے کے لئے کیا گیا تھا۔ دریں اثنا 32 دن میں چار ملین آراء موصول ہوگئیں۔ یہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان میں آج بھی کرکٹ سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے۔ رہیجا نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر شائقین سے رابطے میں رہتے ہیں اور ماہانہ بنیادوں پر اسپورٹس فلیش کے آن لائن ریڈیو کے 10 ملین سننے والوں میں شامل ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 13, 2020 11:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading