ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: والد کی موت کے فورا بعد میدان پر اترا کنگس الیون پنجاب کا یہ بلے باز، ہر کوئی کر رہا ہے جذبے کو سلام

کنگس الیون پنجاب (KXIP) کے سلامی بلے باز مندیپ سنگھ (Mandeep Singh) نے صرف 17 رن کی ہی اننگ کھیلی لیکن پوری دنیا ان کے جذبے کو سلام کر رہی ہے۔

  • Share this:
IPL 2020: والد کی موت کے فورا بعد میدان پر اترا کنگس الیون پنجاب کا یہ بلے باز، ہر کوئی کر رہا ہے جذبے کو سلام
کنگس الیون پنجاب (KXIP) کے سلامی بلے باز مندیپ سنگھ (Mandeep Singh) نے صرف 17 رن کی ہی اننگ کھیلی لیکن پوری دنیا ان کے جذبے کو سلام کر رہی ہے۔

نئی دہلی. آئی پی ایل  (IPL 2020)  کے 43 ویں مقابلے میں کنگس الیون پنجاب (Kings XI Punjab)  سن رائزرس حیدرآباد (Sunrisers Hyderabad) کے خلاف میدان میں اتری۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب نے شیڈول اوور میں سات وکٹوں پر 126 رن بنائے۔ حیدرآباد کے  کے سامنے پنجاب کے بلے باز ٹک نہیں پائے اور پوری ٹیم صرف 126 رن  پر ہی سمٹ گئی۔  کنگس الیون پنجاب (KXIP) کے سلامی بلے باز مندیپ سنگھ (Mandeep Singh) صرف  17 رن بنا کر سندیپ شرما کا شکار بنے۔ مندیپ سنگھ  کے بلے نے کوئی خاص کمال تو نہیں دکھایا، لیکن اس کے باوجود مندیپ سنگھ نے لوگوں کا دل جیت لیا۔


دراصل مندیپ سنگھ اپنے والد کی موت کے فورا بعد بلے بازی کرنے میدان پر اترے تھے اور ان کی اس ہمت کے لئے ہر کوئی انہیں سلام کر رہا ہے۔ مندیپ کے والد جمعے کو ہی دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ والد کے انتقال کی خبر ملنے کے باوجود مندیپ سنگھ نے ٹیم کا ساتھ نہیں چھوڑا اور پندستان لوٹنے کی بجائے حیدرآباد کے خلاف میدان پر اترے۔ مندیپ کے والد کو خراج عدقیدت پیش کرنے کیلئے پنچاب کی ٹیم کالے رنگ رنگ کا بازو پر بینڈ باندھ کر میدان پر اتری۔




اس سے پہلے دہلی کیپیٹلس (Delhi Capitals) اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (kolkata knight riders) کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں بھی نتیش رانا سسر کی موت کے بعد میدان پر کھیلنے اترے تھے اور انہوں نے سسر کو اپنی نصف سنچری (Dedicated) کرتے ہوئے ان کے نام کی جرسی بھی دکھائی۔ نتیشن رانا نے دہلی کیپیٹلس کے خلاف 35  گیندوں میں نصف سنچری لگائی۔
MOST SIXES:

نصف سنچری جڑتے ہی نتیش رانا کے پاس 12 ویں کھلاڑی رنکو پہنچے اور انہوں نے اس بلے باز کو ایک جرسی دی۔ نتیش رانا نے نصف سنچری جمانے کے بعد جرسی لہرائی جس میں سریندر نام لکھا ہوا تھا۔ بتادیں سریندر نتیش رانا کے سسر کا نام ہے جن کا جمعے کو انتقال ہو گیا۔ نتیش رانا نے اپنے سسر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نصف سنچری کے بعد جرسی لہرائی۔ پوری دنیا ان دونوں بلے بازوں کے جذبے کو سلام کر رہی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 25, 2020 02:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading