میرٹھ: پولیس کے سرویلانس سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائن علاقے کے ساکیت کالونی میں واقع ایک ہوٹل کے منیجر سمیت پانچ سٹے بازوں (Bookies) کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے دس موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، ایک رجسٹر اور دیگر سامان بر آمد کئے گئے ہیں۔ یہ لوگ ٹی وی پر آئی پی ایل (IPL Match) دیکھ کر سٹہ بازی کرتے تھے۔
دراصل ہوٹل میں چل رہی سٹے بازی کی خفیہ اطلاع سول لائن تھانہ پولیس کو ملی جس کے بعد پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے گروپ کا انکشاف کیا اور منیجر سمیت چار سٹے بازوں کو پکڑ لیا۔
ہوٹل کو کیا گیا سیل
گرفتار سٹے بازوں میں سے آشیش عرف گولو بی بی اے کیا ہوا ہے۔ وہ آن لائن سٹے بازی کو لیپ ٹاپ کے ذریعے انجام دیتا تھا۔ اس پورے کھیل میں بی۔ٹیک پاس ہوٹل منیجر بھی اس میں شامل تھا۔ پولیس نے چھاپے ماری کے بعد ہوٹل کو سیل کر دیا ہے۔
دہلی سے آپریٹ ہو رہا تھا پورا کھیل۔۔
اطلاع کے مطابق اس گروپ کا آپریٹر دہلی میں موجود بنٹی نامی (Bookie) سے دس ہزار میں آن لائن سافٹ ویئر خرید کر 2500 روپئے میں بکنگ کی لائن لیکر نوئیڈا، سہارنپورم مظفر نگر، شاملی، ہاپوڑ، بجنور اور بڑوت میں رابطہ کرکے لوگوں سے آئی پی ایل میچوں پر سٹا بازی کراتا تھا۔ یہ لوگ سٹا لگانے والوں کو فنٹر کہتے یہں۔ یہ گروپ ایسے لوگوں کے پیسے سٹے میں لگاتا تھا جو ان کے پاس کسی دوسرے جانکار شخص کے ذریعے سے آتے تھے۔ یہ روپئے نقد یا پے ٹی ایم یا بینک اکاؤنٹ کے ذریعے پینچتے تھے۔ میچ شروع ہونے پر ٹیموں کی گیند بازی اور بلے بازی کی بنیاد پر ہار۔جیر کا سٹا لگایا جاتا تھا۔ گرفتار افراد سے پوچھ۔گچھ میں پولیس کو آن لائن سٹے بازی (Online Betting) سے متعلق کئی اہم جانکاری حاصل ہوئی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔