ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: محمد شمی کا پرپل کیپ پر پھر قبضہ، کے ایل راہل کو اورنج کیپ

کنگس الیون پنجاب کی ٹیم بھلے ہی آئی پی ایل ۔13 میں اتوار کی رات راجستھان رائلز سے ہار گئی ہو، لیکن گیند بازی میں محمد شمی اور بلے بازی میں کپتان کے ایل راہل سب سے آگے ہیں۔ پرپل کیپ میں محمد شمی نے دہلی کیپٹلز کے کیگسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 28, 2020 06:51 PM IST
  • Share this:
آئی پی ایل 2020: محمد شمی کا پرپل کیپ پر پھر قبضہ، کے ایل راہل کو اورنج کیپ
کنگس الیون پنجاب کی ٹیم بھلے ہی آئی پی ایل ۔13 میں اتوار کی رات راجستھان رائلز سے ہار گئی ہو، لیکن گیند بازی میں محمد شمی اور بلے بازی میں کپتان کے ایل راہل سب سے آگے ہیں۔ پرپل کیپ میں محمد شمی نے دہلی کیپٹلز کے کیگسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 شارجہ: کنگس الیون پنجاب کی ٹیم بھلے ہی آئی پی ایل ۔13 میں اتوار کی رات راجستھان رائلز سے ہار گئی ہو لیکن پنجاب کے کھلاڑی آئی پی ایل کے پرپل اور اورنج کیپ کے دعویداروں میں سب سے آگے ہیں۔ گیند بازی میں محمد شمی اور بلے بازی میں کپتان کے ایل راہل سب سے آگے ہیں۔ پرپل کیپ میں محمد شمی نے دہلی کیپٹلز کے کیگسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ محمد شمی نے 3 میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ربادا نے دو میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اسی کے ساتھ ہی سی ایس کے فاسٹ بولر سیم کرن نے تین میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔


اورنج کیپ میں پنجاب کنگز الیون کے کپتان کے ایل راہل مقابلہ میں سب سے پہلے مقام پر ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر ان کے ساتھی کھلاڑی مینک اگروال ہیں اور تیسرے نمبر پر چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے فاف ڈو پلیسیس ہیں۔ راہل کے 3 میچوں میں 221 رن ہیں۔ جبکہ مینک نے اتنے ہی میچوں میں 221 رنز بنائے ہیں۔ دوسری طرف سی ایس کے کے فاف ڈو پلیسیس نے 3 میچوں میں 173 رنز بنائے ہیں۔


اورنج کیپ میں کنگس الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل مقابلہ میں سب سے پہلے مقام پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے ساتھی کھلاڑی مینک اگروال ہیں۔
اورنج کیپ میں کنگس الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل مقابلہ میں سب سے پہلے مقام پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے ساتھی کھلاڑی مینک اگروال ہیں۔


راجستھان نے آئی پی ایل کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کیا۔ کنگز الیون پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 224 رنز بنائے۔راجستھان نے میچ 4 وکٹوں سے جیتنے کے لئے 226 رنز بنائے۔ راہل تیوتیا (53) فتح کے ہیرو تھے۔ راجستھان کو جیت کے لئے 18 گیندوں پر 51 رنز کی ضرورت تھی۔ پھر تیوتیا نے شیلڈن کوٹریل کے ایک اوور میں 5 چھکے لگا کر میچ کو الٹ دیا۔
اس سے قبل 2008 میں راجستھان نے دکن چارجرز کے خلاف 215 رنز کا ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 217 رنز بنائے تھے۔دہلی کیپیٹلز آئی پی ایل میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے چار پوائنٹس ہیں۔ دہلی کھیلے گئے دونوں میچ جیت چکی ہے۔ راجستھان رائلز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ راجستھان اب تک کھیلے گئے دونوں میچ بھی جیت چکا ہے۔ چنئی سپر کنگز 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ چنئی نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں۔ ایک جیتا ہے اور دو ہارا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 28, 2020 06:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading