IPL 2020: مہندر سنگھ دھونی 39 سال کی عمر میں بنے ’سپرمین’، 9 فٹ دور گیند کو لپکا
انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2020) کے ساتویں میچ میں مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) نے دہلی کیپٹلس کے کپتان شرے یس ایئر کا زبردست کیچ لپکا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 26, 2020 02:51 AM IST

IPL 2020: مہندر سنگھ دھونی 39 سال کی عمر میں بنے ’سپرمین’، 9 فٹ دور گیند کو لپکا
نئی دہلی: چنئی سپرکنگس کے کتپان مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی عمر 39 سال ہوگئی، بھلے ہی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہو، لیکن اس کے باوجود وہ میدان پر چیتے کی رفتار سے دوڑتے ہیں اور باز کی طرح گیند پر جھپٹ پڑتے ہیں۔ دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) کے خلاف ہوئے مقابلے میں بھی مہندر سنگھ دھونی نے اپنا دم دکھایا۔ مہندر سنگھ دھونی نے دہلی کیپٹلس کے کپتان شرے یس ایئر کا زبردست کیچ لپکا، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر سپرمین کہا جانے لگا۔
دھونی کا زبردست کیچ
مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni Catch) نے19 ویں اوور میں سیم کرن کی گیند پر اس کیچ کو انجام دیا۔ سیم کرن کی گیند کو ایئر نے اڑانے کی کوشش کی، لیکن گیند ان کے بلے کا باہری کنارہ لے کر وکٹ کے پیچھے گئی۔ دھونی کی نظر گیند پر ہی تھی اور انہوں ے اپنی دائیں طرف زبردست فل لینتھ ڈائیو لگاکر گیند کو لپک لیا۔ دھونی کا یہ کیچ دیکھ کر سبھی لوگ حیران رہ گئے۔ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے دھونی کے بارے میں کہا کہ شیر بوڑھا ہوگیا ہے، لیکن وہ شکار کرنا نہیں بھولا۔
#IPL 2020 : #CSKvDC 7th Match : Shreyas Iyer Wicket pic.twitter.com/N9RgvcrKX7
— IPL 2020 HIGHLIGHT (@ipl2020highlite) September 25, 2020
مہندر سنگھ دھونی کا یہ کیچ واقعی کمال کا تھا۔ میچ کے بعد پوسٹ میچ شو میں مہندر سنگھ دھونی کے اس کیچ پر چرچا ہوئی، جس میں اسٹار اسپورٹس کے اینکر جتن سپرو نے اطلاع دی کہ دھونی نے اس کیچ کو لپکنے کے لئے 9 فٹ کی دوری طے کی۔ مطلب یہ گیند دھونی سے 9 فٹ دور تھی اور دھونی نے اسے بخوبی لپکا۔
دھونی نے کی زبردست اسٹمپنگ
ایم ایس دھونی نے صرف اچھا کیچ ہی نہیں لپکا، انہوں نے پرتھوی شا کو زبردست انداز میں اسٹمپ آوٹ بھی کیا۔ میچ کے 13 ویں اوور میں پیوش چاولہ کی گیند پر پرتھوی شا نے آگے بڑھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند ان کے پیڈس پر لگاکر پیچھے کی طرف گئی۔ دھونی نے موقع ملتے ہی گیند پکڑ کر اسٹمپنگ کردی اور پرتھوی شا 64 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ پرتھوی شا کے آوٹ ہونے کے بعد دہلی کیپٹلس کا رن ریٹ کم ہوگیا اور ایک وقت 200 کی طرف جاتی دکھ رہی یہ ٹیم 175 رن ہی بناسکی۔