உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2020: ممبئی انڈینس نے پنجاب کو بری طرح سے روندا، 48 رنوں سے دی شکست

    IPL 2020: ممبئی انڈینس نے پنجاب کو بری طرح سے روندا، 48 رنوں سے دی شکست

    IPL 2020: ممبئی انڈینس نے پنجاب کو بری طرح سے روندا، 48 رنوں سے دی شکست

    IPL 2020, Kings XI Punjab vs Mumbai Indians: کنگس الیون پنجاب نے 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رن بنائے اور میچ ہار گئے۔ ممبئی انڈینس نے 48 رنوں سے شکست دی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کی شاندار بلے بازی کی بدولت کنگس الیون پنجاب (Kings XI Punjab) کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی انڈینس نے 192 رنوں کا ہدف دیا تھا، لیکن کنگس الیون پنجاب 143 رن ہی بناسکی۔ اس طرح اسے 48 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شیلڈن کاٹریل نے پہلے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کاک کو بولڈ کرکے پنجاب کو اچھی شروعات دی۔ اسی دباو میں سوریہ کمار یادو (10 رن) بھی آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) نے اننگ کو سنبھالتے ہوئے کپتانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے ایشان کشن کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ ایشان کشن کے آوٹ ہونے کے بعد کیرون پولارڈ نے اپنی طوفانی انداز میں بلے بازی کی۔ اس کے بعد آخر کے 4 اوور میں ہاردک اور پولارڈ نے 68 رن بنائے اور اسکور کو 191 رنوں تک پہنچایا۔ کیرون پولارڈ نے 20 گیندوں میں 47 رن بنائے اور ہاردک پانڈیا نے 11 گیندوں میں 30 رن بنائے۔ انہوں نے چار چھکے اور تین چوکے لگائے۔ اپنی اس اننگ میں دو چھکے اور تین چوکے لگائے۔ کپتان روہت شرما 45 گیندوں میں 70 رن بناکر روی بشنوئی کا شکار بنے۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 4 کوٹ کے نقصان پر 191 رن بنائے۔

      کنگس الیون پنجاب نے جواب میں 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رن بناسکی اور مقابلہ ہار گئی۔ پنجاب کے لئے نکولس پورن نے 27 گیندوں میں 44 رنوں کی اننگ کھیلی، مینک اگروال نے 25 رن بنائے۔ کپتان لوکیش راہل 19 گیندوں میں 17 رن بناسکے اور میکسویل نے 18 گیندوں میں صرف 11 رن بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس پوائنٹ ٹیبل میں 4 پوائنٹ کے ساتھ پہلےنمبر پہنچ گئی ہے، وہیں پنجاب تیسری شکست کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں 4 پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر کھسک گئی ہے۔

      ممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب کے خلاف شاندار اسکور بنایا۔
      ممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب کے خلاف شاندار اسکور بنایا۔


      کنگس الیون پنجاب کی خراب گیند بازی


      کنگس الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر ممبئی انڈینس کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ پنجاب ک گیند بازوں نے شروعات اچھی کی۔ پہلے ہی اوور میں کاٹریل نے کوئنٹن ڈی کاک کو آوٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد سوریہ کمار بھی محض 10 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ ایشان کشن اور روہت شرما نے 62 رنوں کی شراکت کی، لیکن یہ رن 56 گیندوں میں بنے۔ کشن 28 رن بناکر کرشنپا گوتم کا شکار بنے۔

      پولارڈ - روپت شرما اور ہاردک پانڈیا نے کی دھماکہ خیز بلے بازی


      15 ویں اوور سے ممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے اپنے ہاتھ کھولنے شروع کئے۔ روہت شرما نے 40 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اس کے بعد انہوں نے 16 ویں اوور میں نیشم کی 6 گیندوں پر 2 چھکے اور 2 چوکے لگا دیئے۔ حالانکہ روہت شرما نے 70 رنوں پر اپنا وکٹ گنوا دیا، لیکن اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور کیرون پولارڈ نے پنجاب کے گیند بازوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے محض 23 گیندوں میں 67 رنوں کی شراکت کی اور ممبئی انڈینس کو 191 رنوں کے ہمالیائی اسکور تک پہنچا دیا۔



      ممبئی کی بہترین گیند بازی


      اچھی بلے بازی کے بعد ممبئی انڈینس کے گیند بازوں نے بھی ابو ظہبی میں اپنا دم دکھایا۔ پنجاب کے کے ایل راہل اور مینک اگروال نے تیز شروعات دی۔ دونوں نے 38 رن جوڑے۔ حالانکہ پانچویں اوور میں جسپریت بمراہ نے اس شراکت کو توڑ دیا۔ اس کے بعد کرون نائر بغیر کھاتہ کھولے کنال پانڈیا کا شکار ہوگئے۔ کے ایل راہل کو بھی لیگ اسپنر راہل چہر نے 17 رنوں پر بولڈ کرکے پنجاب کی کمر ہی توڑ دی۔ نکولس پورن نے ضرور اچھے شاٹس کھیلے اور 27 گیندوں میں 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ پورن نے اپنی اننگ میں 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔ پورن کو کسی اور بلے باز کا ساتھ نہیں ملا اور وہ دباو میں اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ پنجاب کے اسٹار کھلاڑی میکسویل بھی 18 گیندوں میں 11 رن ہی بناسکے اور وہ اپنی اننگ میں ایک چوکا تک نہیں لگا سکے۔ اس طرح پنجاب نے اس ٹورنا منٹ میں اپنی تیسری شکست جھیلی۔


       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: