ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: ممبئی انڈینس کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس پر بڑی جیت، ڈی کاک بنے ہیرو

آئی پی ایل 2020 کے 32 ویں میچ میں ممبئی انڈینس نے یکطرفہ انداز میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ یہ ممبئی انڈینس کی  8 میچوں میں چھٹی جیت ہے۔ وہ پوائنٹ ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

  • Share this:
IPL 2020: ممبئی انڈینس کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس پر بڑی جیت، ڈی کاک بنے ہیرو
IPL 2020: ممبئی انڈینس کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس پر بڑی جیت، ڈی کاک بنے ہیرو

نئی دہلی: آئی پی ایل 2020 کے 32 ویں میچ میں ممبئی انڈینس نے یکطرفہ انداز میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ کولکاتا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 148 رن بنائے تھے اور اس ہدف کو ممبئی نے 16.5 اوور میں محض 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ممبئی کی جیت کے ہیرو کوئنٹن ڈی کاک رہے، جنہوں نے شاندار نصف سنچری اننگ کھیلی۔ ڈی کاک 78 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ ہاردک پانڈیا نے بھی ناٹ آوٹ 21 رن بنائے۔ کپتان روہت شرما نے 35 رن بنائے۔ واضح رہے کہ ممبئی انڈینس نے 8 میچوں میں چھٹی جیت درج کی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ پوائنٹ ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔


ڈی کاک - روہت شرما کی جوڑی نے کے کے آر سے چھینا میچ


148 رنوں کا اسکور بچا رہی کے کے آر کو اپنے گیند بازوں سے جلد وکٹ لینے کی تھی، لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا۔ روہت شرما اور ڈی کاک نے ممبئی کو زبردست شروعات دلائی۔ دونوں نے پاور پلے میں ٹیم کا اسکور 50 کے پار پہنچایا۔ دونوں نے 63 گیندوں میں 93 رنوں کی شراکت کرکے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو میچ سے ہی باہر کردیا۔ روہت شرما 35 رن بناکر آوٹ ہوئے، لیکن اس کے بعد ممبئی کی جیت محض رسم رہ گئی تھی۔ ڈی کاک نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اس دوران ہاردک پانڈیا نے بھی کچھ غضب کے شاٹ کھیل کر ٹیم کو جیت دلا دی۔


کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی بلے بازی

ممبئی انڈینس کی بہترین گیند بازی کے بعد پیٹ کمنس (ناٹ آوٹ 53 رن) کی نصف سنچری اننگ اور کپتان ایان مورگن کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے ان کی 87 رنوں کی اٹوٹ شراکت کے دم پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ 148 رن بنائے۔ کمنس اور مورگن نے آخری دو اووروں میں 35 رن جوڑکر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ کمنس نے 36 گیندوں کی اننگ میں دو چھکے اور 5 چوکے لگائے جبکہ ایان مورگن نے 29 گیندوں کی اننگ میں 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 16, 2020 11:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading