ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: ممبئی انڈینس سے دہلی کیپٹلس کو ملی بڑی شکست، پلے آف کی راہ ہوئی مشکل

ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کی شاندار گیند بازی کے سامنے دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) صرف 110 رن ہی بنا پائی اور یہ ہدف ممبئی نے آسانی سے حاصل کرلیا۔

  • Share this:
IPL 2020: ممبئی انڈینس سے دہلی کیپٹلس کو ملی بڑی شکست، پلے آف کی راہ ہوئی مشکل
IPL 2020: ممبئی انڈینس سے دہلی کیپٹلس کو ملی بڑی شکست، پلے آف کی راہ ہوئی مشکل

دبئی: پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) کا انتظار ہفتہ کے روز مزید بڑھ گیا۔ ممبئی انڈینس کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے مقابلے میں دہلی کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اس کی پلے آف کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وہیں چار بار کی چمپئن ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) نے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ -2 میں اپنی جگہ یقینی بنالی ہے۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما ہفتہ کے روز کھیلنے نہیں اترے اور کیرون پولارڈ نے کپتانی کی۔ ممبئی انڈینس کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ٹرینٹ بولٹ نے تین تین وکٹ حاصل کئے، جس کے سبب پہلے بلے بازی کرنے اتری دہلی کیپٹلس 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 110 رن ہی بنا پائی۔ ممبئی انڈینس نے یہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔


بکھرگئی دہلی کی پوری بلے بازی


دہلی کیپٹلس کے 111 رنوں کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینس کی ٹیم کو ایشان کشن اور کوئنٹن ڈی کاک نے اچھی شروعات دی اور پہلے وکٹ کے لئے 68 رنوں کی شراکت کی۔ ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کرنے کے بعد شاندار فارم میں چل رہے سلامی بلے باز شکھر دھون اننگ کی تیسری گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر سوریہ کمار یادو نے پوائنٹ پر ان کا شاندار کیچ لپکا۔ اجنکیا رہانے کی جگہ ٹیم میں واپس آئے پرتھوی شا نے تیسرے اوور میں بولٹ کے خلاف دو چوکے ضرور لگائے، لیکن اس گیند باز نے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آوٹ کراکے ان کی 10 رن کی اننگ کو ختم کیا۔ رشبھ پنت کو 10 ویں اوور میں کپتان کیرون پولارڈ نے کولٹر - نائل کی گیند پر کیچ چھوڑ کر جیون دان دیا۔ پولارڈ نے 11 ویں اوور میں اسپنر راہل چاہر کو گیند تھمائی، جن کی گیند پر شرے یس ایئر کے بلے کے قریب سے نکلی اور وکٹ کیپر ڈی کاک نے گلیاں بکھیر کر انہیں اسٹمپ کیا۔ انہوں نے 29 گیند میں 25 رن بنائے۔


جسپریت بمراہ نے ایک ہی اوور میں دو شکار کئے۔ جسپریت بمراہ نے اس کے بعد ہرشل پٹیل کو بھی ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا جبکہ ناتھن کولٹر- نائل نے 16 ویں اوور میں شمران ہیٹ مائر (11) کا وکٹ لیا۔
جسپریت بمراہ نے ایک ہی اوور میں دو شکار کئے۔ جسپریت بمراہ نے اس کے بعد ہرشل پٹیل کو بھی ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا جبکہ ناتھن کولٹر- نائل نے 16 ویں اوور میں شمران ہیٹ مائر (11) کا وکٹ لیا۔


بمراہ - بولٹ کے سامنے بے بس نظر آئی دہلی

اس کے بعد کریز پر آئے مارکس اسٹوئنس بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور دو رن بناکر جسپریت بمراہ کی گیند کو ڈی کاک کے ہاتھوں میں کھیل گئے۔ جسپریت بمراہ نے اسی اوور میں رشبھ پنت کو بھی آوٹ کیا۔ موجودہ آئی پی ایل میں یہ چھٹی بار ہے، جب جسپریت بمراہ نے ایک ہی اوور میں دو شکار کئے۔ جسپریت بمراہ نے اس کے بعد ہرشل پٹیل کو بھی ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا جبکہ ناتھن کولٹر- نائل نے 16 ویں اوور میں شمران ہیٹ مائر (11) کا وکٹ لیا۔ دہلی کے نچلے آرڈر کے بلے باز بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور پوری ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 110 رن ہی بناسکی۔ کگیسو رباڈا (12) آخری گیند پر رن آوٹ ہوئے۔ ممبئی کے لئے کولٹر - نائل اور راہل چاہر نے بھی ایک ایک وکٹ لئے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 31, 2020 07:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading