ہوم » نیوز » اسپورٹس

Orange Cap: اب نہیں بچے گا کے ایل راہل کا ریکارڈ، شکھر دھون اورینج کیپ سے صرف 68 رن دور

Orange Cap in IPL 2020: اورینج کیپ کی دوڑ دلچسپ دور میں پہنچ گئی ہے۔ شکھر دھون تیزی سے اس ریس میں آگے بڑھ رہےہیں۔ ایسے میں فائنل میں دیکھنا ہوگا کہ کیا وہ کے ایل راہل کا ریکارڈ توڑ پائیں گے؟

  • Share this:
Orange Cap: اب نہیں بچے گا کے ایل راہل کا ریکارڈ، شکھر دھون اورینج کیپ سے صرف 68 رن دور
Orange Cap: اب نہیں بچے گا کے ایل راہل کا ریکارڈ، شکھر دھون اورینج کیپ سے صرف 68 رن دور

نئی دہلی: آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں اورینج کیپ (Orange Cap) کی ریس بے حد دلچسپ ہوگئی ہے۔ فی الحال اورینج کیپ پر کنگس الیون پنجاب کے ایل راہل (KL Rahul) کا قبضہ ہے۔ انہوں نے اب تک سب سے زیادہ 670 رن بنائے ہیں۔ لیکن دہلی کیپٹلس کے سلامی بلے باز شکھر دھون (Shikhar Dhawan) تیزی سے ان کے اس ریکارڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ شکھ دھون نے اب تک 603 رن بنا لئے ہیں۔ یعنی اب انہیں اورینج کیپ پر قبضہ جمانے کے لئے صرف 68 رنوں کی ضرورت ہے۔ جبکہ انہیں آئی پی ایل کا آخری میچ فائنل بھی کھیلنا باقی ہے۔


شکھر دھون کا دھمال


دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان کوالیفائر کے مقابلے سے پہلے شکھر دھون اورینج کیپ کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر تھے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر ڈیوڈ وارنر کا قبضہ تھا۔ اس میچ میں ڈیوڈ وارنر فلاپ ہوگئے جبکہ شکھر دھون نے بلے سے زبردست دھمال مچا دیا۔ انہوں نے صرف 50 گیندوں پر 78 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ یہ موجودہ آئی پی ایل میں شکھر دھون کی یہ چوتھی نصف سنچری تھی۔ انہوں نے اب تک 16 میچوں میں 603 رن بنائے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ شکھر دھون نے اس سال دو سنچریاں بھی لگائی ہیں۔ انہوں نے دو اننگ میں بیک ٹو بیک سنچری لگائی۔ سب سے پہلے انہوں نے چنئی سپرکنگس کے خلاف 101 رنوں کی اننگ کھیلی اور پھر کنگس الیون پنجاب کے خلاف 106 رن بنائے۔


فی الحال اورینج کیپ پر کنگس الیون پنجاب کے ایل راہل کا قبضہ ہے۔ انہوں نے اب تک سب سے زیادہ 670 رن بنائے ہیں۔ لیکن دہلی کیپٹلس کے سلامی بلے باز شکھر دھون تیزی سے ان کے اس ریکارڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
فی الحال اورینج کیپ پر کنگس الیون پنجاب کے ایل راہل کا قبضہ ہے۔ انہوں نے اب تک سب سے زیادہ 670 رن بنائے ہیں۔ لیکن دہلی کیپٹلس کے سلامی بلے باز شکھر دھون تیزی سے ان کے اس ریکارڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


ہر سیزن میں رنوں کا انبار

آئی پی ایل میں یہ پہلا موقع ہے جب شکھر دھون نے 600 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے سال 2012 کے آئی پی ایل میں 569 رن بنائے تھے۔ شکھر دھون اب تک آئی پی ایل میں 4 بار 500 رن سے زیادہ رن بنا چکے ہیں۔ گزشتہ سال شکھر دھون نے 521 رن بنائے تھے۔ سال 2016 میں بھی انہوں نے 501 رن بنائے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 09, 2020 03:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading