ہوم » نیوز » اسپورٹس

RR vs CSK: چنئی سپرکنگس پر بھاری پڑے راجستھان رائلس کے بلے باز، 16 رنوں سے ملی شکست

راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) نے آئی پی ایل 2020 (IPL 2020) کا سب سے بڑا اسکور بنایا۔ اس نے چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 216 رن بنائے۔

  • Share this:
RR vs CSK: چنئی سپرکنگس پر بھاری پڑے راجستھان رائلس کے بلے باز، 16 رنوں سے ملی شکست
چنئی سپرکنگس پر بھاری پڑے راجستھان رائلس کے بلے باز، 16 رنوں سے ملی شکست

نئی دہلی: سنجو سیمسن (Sanju Samson)، اسٹیو اسمتھ (Steve Smith) اور جوفرا آرچر (Jofra Archer) کی آتشی بلے بازی کے بعد راہل تیوٹیا کی شاندار گیند بازی کی بدولت راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) نے چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کو 16 رنوں سے شکست دے کر آئی پی ایل (IPL 2020) کے 13 ویں سیزن میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ٹاس جیت کر چنئی سپرکنگس نے راجستھان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور راجستھان رائلس نے آئی پی ایل 2020 کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا ہے۔ اس نے منگل کو 7 وکٹ پر 216 رن بنائے۔ جواب میں چنئی سپرکنگس نے مقررہ اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 200 رن ہی بناپائی۔


راجستھان رائلس کی طرف سے سنجو سیمسن نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے آئی پی ایل 2020 کی سب سے تیز نصف سنچری بھی بنائی۔ سیمسن 32 گیندوں پر 74 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ راجستھان رائلس کے کپتان اسٹیو اسمتھ (69) نے بھی نصف سنچری اننگ کھیلی۔ جوفرا آرچر نے 8 گیند پر 27 رن بنائے۔ یہ راجستھان رائلس کا سیزن 2020 میں پہلا میچ ہے۔


تیوٹیا نے مچائی کھلبلی


چنئی سپرکنگس نے اپنی اننگ کی شروعات سست ضرور کی، لیکن جلد ہی شین واٹسن فارم میں لوٹ آئے تھے۔ مگر راہل تیوٹیا نے 56 رن پر چنئی سپرکنگس کو شین واٹسن کے طور پر پہلا جھٹکا دے دیا۔ شین واٹسن نے 33 رن بنائے۔ اس کے بعد مرلی وجے بھی اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ دونوں سلامی بلے بازوں کے پویلین لوٹنے سے چنئی سپرکنگس لڑکھڑا گئی۔ حالانکہ ایک اینڈ پر فاف ڈوپلیسی ٹکے ہوئے تھے، مگر انہیں دوسرے اینڈ پر کوئی مضبوط ساتھ نہیں مل رہا تھا۔ تیوٹیا نے سیم کرین اور ریتو راج گائیکواڑ کو جلد ہی آوٹ کرکے چنئی سپرکنگس کو بڑے جھٹکے دیئے۔ 77 رن پر 4 وکٹ گرنے کے بعد ڈوپلیسی نے جادھو کے ساتھ مل کر 114 رن تک پہنچایا۔ مگر سیم کرین نے جادھو کو 22 رن پر آوٹ کردیا۔

راجستھان رائلس کے لئے دوسرے وکٹ کے لئے سنجو سیمسن اور اسٹیو اسمتھ نے 121 رنوں کی شراکت کی۔ اس دوران سنجو سیمسن نے محض 19 گیند پر نصف سنچری لگادی۔ ان کی نصف سنچری میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
راجستھان رائلس کے لئے دوسرے وکٹ کے لئے سنجو سیمسن اور اسٹیو اسمتھ نے 121 رنوں کی شراکت کی۔ اس دوران سنجو سیمسن نے محض 19 گیند پر نصف سنچری لگادی۔ ان کی نصف سنچری میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔


دھونی نے دکھایا پرانا رنگ

جادھو کے پویلین لوٹنے کے بعد اکیلے ذمہ داری سنبھال رہے فاف ڈوپلیسی کا ساتھ دینے کے لئے مہندر سنگھ دھونی میدان پر آئے۔ دونوں نے مل کر اسکور 179 رن تک پہنچایا اور پھر جوفرا آرچر نے فاف ڈوپلیسی کے طور پر چنئی سپرکنگس کو چھٹا جھٹکا دیا۔ فاف ڈوپلیسی نے 37 گیندوں پر 72 رن بنائے، جس میں انہوں نے ایک چوکا اور 7 چھکا لگایا۔ اس کے بعد مہندر سنگھ دھونی کو رویندر جڈیجہ کا ساتھ ملا اور آخری اوور میں دھونی اپنے پرانے رنگ میں نظر آئے۔ انہوں نے ٹام کورین کے اوور میں مسلسل تین چھکے لگائے۔ حالانکہ اس کے باوجود ٹیم ہدف سے کافی دور تھی۔ دھونی نے 17 گیندوں پر ناٹ آوٹ 29 رن بنائے۔

سیمسن اور اسمتھ کے درمیان 121 رنوں کی شراکت

راجستھان رائلس کی شروعات خراب رہی۔ نوجوان سلامی بلے باز یشسوی جیسوال محض 6 رن بناکر آوٹ ہوگئے، لیکن دوسرے وکٹ کے لئے چنئی سپرکنگس کے گیند بازوں کو سخت مشقت کرنی پڑی۔ راجستھان رائلس کے لئے دوسرے وکٹ کے لئے سنجو سیمسن اور اسٹیو اسمتھ نے 121 رنوں کی شراکت کی۔ اس دوران سنجو سیمسن نے محض 19 گیند پر نصف سنچری لگادی۔ ان کی نصف سنچری میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ یہ آئی پی ایل 2020 کی سب سے تیز نصف سنچری ہے۔ سنجو سیمسن سے پہلے اس سیزن کی سب سے تیز نصف سنچری مارکس اسٹوئنس کے نام تھا۔ اسٹوئنس نے دہلی کیپٹلس کی طرف سے کھیلتے ہوئے کنگس الیون پنجاب کے خلاف 20 گیندوں پر نصف سنچری لگائی تھی۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 23, 2020 12:33 AM IST