ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: اے بی ڈیویلیئرس نے چھینی راجستھان سے جیت، آر سی بی نے7 وکٹ سے ماری بازی

راجستھان رائلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور کو 178 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ ایک وقت راجستھان جیت کی راہ پر تھی۔ مگر ڈیویلیئرس نے ان کا پورا حساب ہی بگاڑ دیا۔

  • Share this:
IPL 2020: اے بی ڈیویلیئرس نے چھینی راجستھان سے جیت، آر سی بی نے7 وکٹ سے ماری بازی
IPL 2020: اے بی ڈیویلیئرس نے چھینی راجستھان سے جیت، آر سی بی نے7 وکٹ سے ماری بازی

آخری کے اوور میں اے بی ڈیویلیئرس (Ab De Villiers) کی بہترین بلے بازی نے میچ پلٹتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور کو راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) پر 7 وکٹ کے فرق سے جیت دلا دی۔ ایک وقت آر سی بی کے ہاتھ سے مقابلہ نکلتا دکھ رہا تھا، مگر اے بی ڈیویلیئرس نے میچ کا پاسا ہی پلٹ دیا۔ راجستھان رائلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے آر سی بی نے ڈیویلیئرس کے دم پر 2 گیند پہلے ہی حاصل کرلیا۔ ڈیویلیئرس نے 22 گیندوں پر ناٹ آوٹ 55 رن بنائے، جس میں ایک چوکا اور 6 چھکے لگائے۔


اے بی ڈیویلیئرس کا طوفان


راجستھان رائلس کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور 23 رن پر ہی ایرون فنچ کے طور پر پہلا جھٹکا لگ گیا۔ اس کے بعد سلامی بلے باز دیو دت پڈککل کو کپتان وراٹ کوہلی کا ساتھ ملا۔ دونوں کے درمیان بہترین شراکت ہوئی، مگر ٹیم رفتار نہیں پکڑ پائی۔ 102 رن پر آر سی بی کو پڈککل کے طور پر دوسرا جھٹکا لگا اور اس کے وکٹ کے اگلی ہی گیند پر آر سی بی کو وراٹ کوہلی کے طور پر تیسرا جھٹکا لگ گیا۔ اس سے آرسی بی مشکل میں پڑگئی۔ ایک وقت آر سی بی کو جیت کے لئے 24 گیندوں پر 54 رن کی ضرورت تھی، مگر 19 ویں اوور میں ڈیویلیئرس نے میچ ہی پلٹ دیا۔ انہوں نے انادکٹ کی گیندوں پرمسلسل تین چھکے لگاکر فرق کو کم کیا۔ طوفانی بلے باز ڈیویلیئرس نے آخری اوور میں جوفرا آرچر کی چوتھی گیند پر فاتح چھکا لگایا اور آرسی بی کو دو گیند پہلے ہی جیت دلا دی۔


نئے پلان کے ساتھ میدان پر اتری تھی راجستھان رائلس کی ٹیم

راجستھان رائلس نے اچھی شروعات کی اور کپتان اسٹیو اسمتھ (57 رن، 36 گیند، 6 چوکے اور ایک چھکا) کی نصف سنچری کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف 6 وکٹ پر 177 رن بنائے۔ اسٹیو اسمتھ اس میچ میں نئے پلان کے ساتھ اترے اور نئی جوڑی کو اننگ کے آغاز کے لئے اتارا، جنہوں نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی۔ انہوں نے بھی بلے بازی آرڈر میں نیچے اترنے کا فیصلہ کیا اور پہلے جوس بٹلر کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 58 رن اور پھر راہل تیوتیا (ناٹ آوٹ 19) پانچویں وکٹ کے لئے 46 رن جوڑے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 17, 2020 08:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading