ہوم » نیوز » اسپورٹس

دلچسپ مقابلے میں راجستھان رائلس نے پنجاب کو 4 وکٹ سے شکست دے دی

آئی پی ایل 2020 کے درمیان راجستھان رائلس اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دلچسپ مقابلے میں پنجاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان رائلس نے 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

  • Share this:
دلچسپ مقابلے میں راجستھان رائلس نے پنجاب کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
دلچسپ مقابلے میں راجستھان رائلس نے پنجاب کو 4 وکٹ سے شکست دے دی

شارجہ: آئی پی ایل 2020 کے درمیان راجستھان رائلس اور کنگس الیون پنجاب کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دلچسپ مقابلے میں پنجاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان رائلس نے 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ 224 رنوں کے ہمالیائی ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان رائلس نے 6 وکٹ کے نقصان پر تین گیند باقی رہتے ہی 226 رن بنا لئے۔ راجستھان رائلس کی جیت کے ہیرو سنجو سیمسن رہے، جنہوں نے 42 گیندوں میں 85 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ راہل تیوتیا نے 31 گیندوں میں 53 رن بنائے۔


راہل تیوتیا نے پہلی 19 گیندوں میں صرف 8 رن بنائے تھے، لیکن اس کے بعد اگلی 15 گیندوں میں انہوں نے 45 رن بنا ڈالے۔ راہل تیوتیا اور سیمسن نے اپنی اننگ میں 7 چھکے لگائے۔ کاٹریل کے ایک ہی اوور میں راہل تیوتیا نے 5 چھکے لگاکر میچ راجستھان رائلس کی جھولی میں ڈال دیا۔ راہل تیوتیا اور سیمسن کے علاوہ کپتان اسمتھنے بھی 27 گیندوں میں 50 رنوں کی اننگ کھیلی۔ راجستھان رائلس کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے، وہیں کنگس الیون پنجاب نے تین میں سے دو میچ گنوا دیئے ہیں۔


کے ایل راہل اور مینک اگروال کے درمیان آئی پی ایل کی تیسری سب سے بڑی شراکت ہوئی۔ دونوں نے 183 رن جوڑے۔ سب سے بڑی اوپننگ شراکت بیرسٹو اور وارنر نے کی ہے، دونوں نے 185 رن جوڑے تھے۔ مینک اگروال آئی پی ایل میں سب سے تیز سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔ یوسف پٹھان نے 2010 میں محض 37 گیندوں میں سنچری لگائی تھی۔ مینک اگروال نے 45 گیندوں میں سنچری لگائی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 28, 2020 12:24 AM IST