نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2020) میں چھکے - چوکے کی بارش تو ہوتی ہی ہے، لیکن اس کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی لیگ میں تنازعہ بھی ہوتے رہتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی تنازعہ کنگس الیون پنجاب اور رائل چیلنجرس بنگلور کے میچ میں دیکھنے کو ملا۔ مقابلے کے دوران سنیل گواسکر (Sunil Gavaskar) نے کمنٹری کے دوران وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور انوشکا شرما (Anushka Sharma) پر ایک تبصرہ کیا، جس کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا گیا۔ مداحوں نے گواسکر کو کمنٹری پینل سے نکالنے کا مطالبہ کرڈالا۔ یہاں تک کہ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی سنیل گواسکر کے مبینہ تبصرہ کی تنقید کرڈالی۔ حالانکہ اب سنیل گواسکر کی کمنٹری کا وہ حصہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد واضح طور پر ثابت ہو رہا ہے کہ سابق ہندوستانی کپتان نے انوشکا شرما کے خلاف کوئی غلط تبصرہ نہیں کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر سنیل گواسکر کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پر الزام لگا کہ انہوں نے میچ کے دوران وراٹ کوہلی کے خراب فارم پر انوشکا شرما پر غلط تبصرہ کیا ہے۔
سنیل گواسکر نے انوشکا پر نہیں کیا غلط تبصرہسوشل میڈیا پر سنیل گواسکر کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پر الزام لگا کہ انہوں نے میچ کے دوران انوشکا شرما پر غلط تبصرہ کیا ہے۔ ایسا دعویٰ کیا گیا کہ ہندی میں کمنٹری کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے وراٹ کوہلی کی خراب فارم پر کہا، ’انہوں نے لاک ڈاون میں بس انوشکا شرما کے گیندوں کی پریکٹس کی ہے’۔ جبکہ ایسا سنیل گواسکر نے کہا ہی نہیں۔
سنیل گواسکر کی کمنٹری کا وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، اس میں وہ کہہ رہے ہیں، ’وراٹ کوہلی چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ پریکٹس کریں اس سے ہی وہ بہتر بن سکتے ہیں، وہ جانتے ہیں، جب لاک ڈاون تھا تو وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کی گیند بازی پر پریکٹس کی، وہ ویڈیو دیکھئے تو اس سے تو کچھ نہیں بننا ہے’۔ سنیل گواسکر کی اس بات پر آکاش چوپڑا نے بھی اپنی بات آگے رکھی، انہوں نے کہا، ’کوہلی اپنے پارٹمنٹ میں پریکٹس کر رہے تھے، اتنی بھی پرائیویسی نہیں ہے، ساتھ والی بلڈنگ سے اس کا بھی ویڈیو لے لیا’۔ گواسکر کے اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہا۔ بس ان کی بات کو غلط طریقے سے سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا اور معاملے کو طول دینی کی کوشش کی گئی۔
گواسکر سے معافی مانگیں گی انوشکا شرما؟اب سوال یہ ہے کہ سنیل گواسکر کا یہ ویڈیو دیکھ کر انوشکا شرما معافی مانگیں گی؟ کیا انہوں نے سنیل گواسکر کی بات خود اپنے کانوں سے سنی تھی، جو انہوں نے گواسکر کے خلاف اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں پوسٹ لکھا؟
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔