نئی دہلی: ان دنوں آئی پی ایل میں ہر جگہ سن رائزرس حیدرآباد کے لیگ اسپنر راشد خان (Rashid Khan) کی چرچا ہے۔ ایک ایسا گیند باز جو وکٹ لینے اور رن روکنے کی گارنٹی لیتا ہے۔ ان کی 24 گیندیں کپتان ڈیوڈ وارنر کے لئے میچ جیتنے کا سب سے بڑا ہتھیار ہیں۔ جبکہ مخالف ٹیم ان کی ہر گیند کے بعد وکٹ نہ گرنے پر راحت کی سانس لیتی ہے۔ ان کی گیند بازی نے ہر کسی کو دیوانہ بنا دیا۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور کمینٹیٹر سنیل گواسکر (Sunil Gavaskar) بھی راشد خان (Rashid Khan) کے مرید ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق ہر کپتان انہیں اپنی ٹیم میں رکھنا چاہیں گے۔
کمال کے گیند باز ہیں راشد خاناسٹار اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے راشد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’اگر آپ کسی کپتان سے یہ پوچھیں گے کہ انہیں ٹیم میں کون سا گیند باز چاہئے تو ہر کوئی راشد خان کا نام لے گا۔ وہ وکٹ لیتا ہے، ڈاٹ بال ڈالتا ہے، ان کی اکنامی ریٹ دیکھئے، وہ کبھی بھی فل ٹاس یا شارٹ بال نہیں ڈالتے ہیں۔ ان کی گگلی کو پڑھنا ہر بلے باز کے لئے مشکل چیلنج ہوتا ہے۔ انہیں اپنی گیندوں پر زبردست کنٹرول رہتا ہے۔ ایسے میں ہر کپتان کہے گا کہ مجھے وہ گیند باز دےدو’۔
زبردست گیند بازیجمعرات کو کنگس الیون پنجاب کے خلاف سن رائزرس حیدرآباد کے گیند باز راشد خان نے زبردست گیند بازی کی۔ خطرناک نظر آرہے نکولس پورن کا بھی وکٹ انہوں نے ہی لیا۔ راشد خان نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف 4 اوور میں صرف 12 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔
آئی پی ایل میں دھمالموجودہ آئی پی ایل کے تین میچوں میں راشد خان نے 8 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ بھی 4.83 کی زبردست اکنامی ریٹ سے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی کمال کا ہے۔ ہر 18 ویں گیند پر وہ وکٹ لے رہے ہیں۔ اس سے پہلے دہلی کیپٹلس کے خلاف انہوں نے صرف 14 رن دے کر 3 وکٹ لئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔