ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: سنیل نارائن کی گیند بازی ایکشن کو ملی ہری جھنڈی، کھیل سکتے ہیں آج کا میچ

سنیل نارائن (Sunil Narine) کو وارننگ لسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔ پابندی عائد ہونے کے خوف سے گزشتہ دو میچ سے سنیل نارائن نہیں کھیل رہے تھے۔

  • Share this:
بڑی خبر: سنیل نارائن کی گیند بازی ایکشن کو ملی ہری جھنڈی، کھیل سکتے ہیں آج کا میچ
بڑی خبر: سنیل نارائن کی گیند بازی ایکشن کو ملی ہری جھنڈی

دبئی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کے اسپنر سنیل نارائن (Sunil Narine) کی گیند بازی کو آئی پی ایل کی کمیٹی نے ہری جھنڈی دے دی ہے۔ گزشتہ ہفتے کنگس الیون پنجاب کے خلاف میچ کے بعد امپائر نے ان کی گیند بازی ایکشن (Suspected Illegal Bowling Action) کو لے کر شکایت کی تھی، جس کے بعد سنیل نارائن کو وارننگ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ یعنی اگر پھر سے ان کی گیند بازی ایکشن کو لے کر کوئی شکایت ہوتی تو ان پر پابندی لگائی جاسکتی تھی، لیکن اب انہیں وارننگ لسٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔ ایسے میں پابندی عائد ہونے سے گزشتہ دو میچ سے سنیل نارائن نہیں کھیل رہے تھے۔


کمیٹی نے کیا کہا؟


وارننگ لسٹ میں ڈالنے ک بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل کے افسران کو دوبار سنیل نرائن کے ایکشن کو دیکھنے کے لئے کہا تھا۔ اس کے بعد کمیٹی نے ان کے ایکشن کو بیک اور سائڈ کے اینگل کو سلو موشن میں کھلی آنکھں سے دیکھا۔ بعد میں کمیٹی نے پایا کہ ان کی کوہنی اتنی ہی رینج میں مڑ رہی ہے، جس کی آئی سی سی اجازت دیتی ہے۔ لہٰذا کمیٹی نے کہا ہے کہ سنیل نارائن اپنے پرانے ایکشن کے ساتھ گیند بازی آئی پی ایل میں گیند بازی کرسکتے ہیں۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 18, 2020 01:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading