ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: چنئی سپرکنگس کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا، حیدرآباد کو ملی جیت

IPL 2020, Chennai Super Kings vs Sunrisers Hyderabad: سن رائزرس حیدرآباد کے 165 رنوں کے ہدف ک جواب میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی ٹیم صرف 157 رن ہی بناسکی۔ اس طرح اسے مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • Share this:
IPL 2020: چنئی سپرکنگس کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا، حیدرآباد کو ملی جیت
IPL 2020: چنئی سپرکنگس کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا، حیدرآباد کو ملی 7 رن سے جیت

نئی دہلی: چنئی سپرکنگس کی آئی پی ایل میں مسلسل تیسرے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف مقابلہ 7 رن سے ہارگئی۔ چنئی سپرکنگس کی شروعات بے حد خراب اور سست رہی۔ شین واٹسن صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ امباتی رائیڈو اور فاف ڈوپلیسی کی شراکت سے ٹیم کو امید تھی، لیکن وہ بھی زیادہ نہیں ٹک سکی۔ امباتی رائیڈو 8 رن بناکر ٹی نٹراجن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کیدار جادھو بھی تین رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ مہندر سنگھ دھونی اور رویندر جڈیجہ نے نصف سنچری شراکت کی۔ اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہی اگلی گیند پرجڈیجہ بھی آوٹ ہوگئے۔ دھونی کی سست بلے بازی سے ٹیم کو مدد نہیں مل سکی۔


چنئی کی بلے بازی فلاپ

اس ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی بار چنئی سپرکنگس کی اوپننگ خراب رہی۔ شین واٹسن محض ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ امباتی رائیڈو بھی 8 رن ہی بناسکے۔ کیدار جادھو بھی 3 رن پر اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ فارم میں چل رہے فاف ڈوپلیسی نے 22 رن پر اپنا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں پریم گرگ نے رن آوٹ کیا۔ اس کے بعد دھونی اور جڈیجہ نے 5 ویں وکٹ کے لئے 72 رنوں کی شراکت کی۔ جڈیجہ نے 35 گیندوں میں نصف سنچری لگائی، لیکن وہ ٹی نٹراجن کی گیند پر اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ دھونی نے 36 گیندوں میں 47 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔



چنئی سپرکنگس کی آئی پی ایل میں مسلسل تیسرے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف مقابلہ 7 رن سے ہارگئی۔
چنئی سپرکنگس کی آئی پی ایل میں مسلسل تیسرے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف مقابلہ 7 رن سے ہارگئی۔



اس سے قبل سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے چنئی سپرکنگس کے خلاف جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 165 رنوں کا ہدف دیا۔ تاہم چنئی سپرکنگس 157 رن بناسکی اور دھونی کی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے 164 رن بنائے۔ حیدرآباد کو پہلے ہی اوور میں جھٹکا لگا تھا، جب بیرسٹو بغیر کھاتہ کھولے آوٹ ہوئے۔ وہ دیپک چہر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد منیش پانڈے (29) اور ڈیوڈ وارنر نے اننگ کو سنبھالا۔ منیش پانڈے 29 رن بناکر شاردل ٹھاکر کا شکار بنے۔ ٹیم کو امید تھی کہ کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر کچھ کمال کریں گے۔ حالانکہ پیوش چاولہ نے اپنے اوور کی مسلسل دو گیندوں پر ڈیوڈ وارنر (28) اور کین ولیمسن (9) کو آوٹ کرکے بڑی سبقت دلائی۔ یہان سے پریم گرگ اور ابھیشیک شرما نے اننگ کو سنبھالا اور تیزی سے رن بنائے اور 77 رنوں کی شراکت کی۔ پریم گرگ (51) نے اس دوران اپنے آئی پی ایل کیریئر کی پہلی نصف سنچری لگائی۔ وہیں چنئی سپرکنگس کی طرف سے دیپک چہر نے 2، شاردل ٹھاکر نے ایک اور پیوش چاولہ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 03, 2020 12:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading