ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: سن رائزرس حیدرآباد کی دہلی کیپٹلس پربڑی جیت

آئی پی ایل 2020 کے 47 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے ہمالیائی اسکور کے سامنے دہلی کیپٹلس کے بلے باز بے بس نظر آئے اور 2020 رنوں کے جواب میں پوری ٹیم محض 131 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔ اس طرح سے سن رائزرس حیدرآباد نے یہ میچ 88 رنوں سے جیت لیا۔

  • Share this:
IPL 2020: سن رائزرس حیدرآباد کی دہلی کیپٹلس پربڑی جیت
IPL 2020: سن رائزرس حیدرآباد کی دہلی کیپٹلس پربڑی جیت

نئی دہلی: آئی پی ایل 2020 کے 47 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے ہمالیائی اسکور کے سامنے دہلی کیپٹلس کے بلے باز بے بس نظر آئے اور 2020 رنوں کے جواب میں پوری ٹیم محض 131 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔ کپتان ڈیوڈ وارنر اور ردھمان ساہا کی سنچری رفاقت کے بعد راشد خان کی خطرناک گیند بازی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپٹلس کو 88 رنوں سے بڑے فرق سےہرا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے 220 رنوں ہدف رکھا، جس کے جواب میں دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم 131 رنوں پر سمٹ گئی۔


دہلی کیپٹلس کے لئے سب سے زیادہ 36 رن رشبھ پنت نے بنائے اور ان کے بعد اجنکیا رہانے نے 26 رن بنائے۔ راشد خان نے 7 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد نے پلے آف میں امیدوں کو قائم رکھا ہے۔ اس طرح سے سن رائزرس حیدرآباد نے یہ میچ 88 رنوں سے جیت لیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی پہلے بلے بازی ہی کرنا چاہتے تھے۔ ٹاس جیتنے کے بعد دہلی کیپٹلس نے حیدرآباد کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی، جس کا فائدہ ڈیوڈ وارنر اور سلامی بلے باز ردھمان ساہا نے بخوبی اٹھایا۔


حیدرآباد کے دونوں بلے بازوں نے طوفانی بلے بازی کی۔ ڈیوڈ وارنر اور ردھمان ساہا کے آگے دہلی کے گیند باز بے بس نظر آئے۔ پہلے ہی اوور سے دونوں بلے بازوں نے گیند بازی کی پٹائی شروع کردی تھی۔ 6 اوور کے پاور پلے میں بغیر وکٹ گنوائے حیدرآباد نے 77 رن بنالئے۔ یہ آئی پی ایل 2020 میں پاور پلے میں سب سےزیادہ رنوں کا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ راجستھان رائلس کے نام تھا۔ اس نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف ایک وکٹ پر 69 رن بنائے تھے۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 27, 2020 11:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading