نئی دہلی: چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کے اسٹار کھلاڑی سریش رینا (Suresh Raina) اس بار آئی پی ایل میں نہیں کھیلیں گے۔ ذاتی اسباب کے سبب وہ گزشتہ ماہ اچانک ہی متحدہ عرب امارات سے لوٹ آئے تھے، لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ سریش رینا آئی پی ایل کو مس کر رہے ہیں۔ سریش رینا مسلسل اپنے سوشل میڈیا انکاونٹر پر ویڈیو کر رہے ہیں، جہاں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسلسل ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ آئی پی ایل کے کسی اسٹار کھلاڑی کو میدان سے باہر اس ٹورنامنٹ کو دیکھنا بالکل پسند نہیں ہے۔
سریش رینا کی ٹریننگ سریش رینا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا، جہاں وہ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں کشمیر کی خوبصورت وادیاں نظر آرہی ہیں۔ سریش رینا نے گزشتہ ماہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا تھا۔تاہم میدان سے دور رہ کر بھی وہ اپنی فٹنس میں کوئی کمی نہیں لانا چاہتے ہیں۔
سریش رینا کے کئی ریکارڈسریش رینا، چنئی سپرکنگس کے اہم رکن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کپتان دھونی سے ان کی دوستی بھی جگ ظاہر ہے۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ سریش رینا کے ہی نام ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 193 میچ کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ رن بنانے کی دوڑ میں وہ صرف وراٹ کوہلی سے پیچھے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 5412 رن بنائے ہیں جبکہ سریش رینا کے نام 5368 رن ہیں۔
شری نواسن سے ناراضگیواضح رہے کہ آئی پی ایل چھوڑ کر آنے سے ٹیم کے مالک این شری نواسن ان سے کافی ناراض ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ سریش رینا ہوٹل کے کمرے کو لے کر ناراض ہوکر ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شری نواسن نے کہا کہ کامیابی ان کے سر پر چڑھ گئیہے۔ شری نواسن نے مزید کہا تھا، ’کرکٹرس خود کو کچھ اور سمجھنے لگے ہیں، جیسے گزشتہ زمانے میں نکھرا کرنے والے اداکار ہوتے تھے۔ چنئی سپرکنگس ہمیشہ سے ایک فیملی کی طرح رہی ہے اور سبھی سینئر کرکٹرں نے اس میں رہنا سیکھا ہے۔ میری سوچ ہےکہ اگر آپ کسی بات پر اڑے ہیں یا کسی بات سے ناخوش ہیں، تو واپس جائیے۔ میں کسی کو کچھ کرنے کے لئے دباو نہیں ڈالتا۔ کبھی کبھی کامیابی آپ کے سر پر چڑھ جاتی ہے’۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔