ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: کرس گیل کیلئے چھلکا سوربھ گانگولی کا درد، بولے بیٹھنا انہیں چبھا ہوگا

سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) کو یہ بات بری لگتی ہے کہ بڑے کھلاڑی باہر بیٹھیں۔ انہوں نے کہا، ہمیں لگتا ہے کہ کرس گیل (Chris Gayle) ہنس رہے ہیں۔ یہاں وہاں گھوم رہے ہیں لیکن باہر بیٹھنا انہیں بھی چبھتا ہوگا۔

  • Share this:
IPL 2020: کرس گیل کیلئے چھلکا سوربھ گانگولی کا درد، بولے بیٹھنا انہیں چبھا ہوگا
سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) کو یہ بات بری لگتی ہے کہ بڑے کھلاڑی باہر بیٹھیں۔

انڈین پریمیر لیگ  (IPL 2020) ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جس میں کسی بھی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کسی کی جگہ یقنی نہیں ہے۔ آپ اس بات کو کیسے ٹھہرائیں گے کہ عمران طاہر، بلی اسٹان لیک، مشیل میکلیناگھن اور مشیل سینٹنر نے آئی پی ایل (IPL 2020)میں اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا ہے۔ یہاں تک کہ آل راؤنڈر جیمس نیشم کو بھی بیحد کم موقع ملے۔ کنگس الیون پنجاب  Kings XI Punjab کے قدآور کھلاڑی کرس گیل (Chris Gayle) پہلے ہی سات میچوں میں باہر بیٹھے رہے۔

اس پر کرکٹ کنٹرول  بورڈ (BCCI) صدر سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly)  نے کہا کہ کرس گیل (Chris Gayle) کو پہلے سات میچوں میں باہر بیٹھ کر کیسا لگا ہوگاَ کرس گیل جنوری سے اب تک ایک بھی میچ نہیں کھیلے ہیں۔ آخرکار رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف انہون نے اپنا پہلا میچ کھیلا۔ انہوں نے نصف سنچری لگائی۔ کرس گین نے جتنے میچ کھیلے ان میں کنگس الیون پنجاب کو جیت ملی۔ انہیں کنگس الیون پنجاب کا لکی چارم کہا جا رہا ہے۔ اب کرس گیل خوش ہیں۔

IPL 2020: It Pinched Him that He Has Been Made to Sit Out: Sourav Ganguly on Chris Gayle

سوربھ گانگولی (Sourav Ganguly) کو یہ بات بری لگتی ہے کہ بڑے کھلاڑی باہر بیٹھیں۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس پر کہا، ہمیں لگتا ہے کہ کرس گیل (Chris Gayle)  ہنس رہے ہیں۔ یہاں وہاں گھوم رہے ہیں لیکن باہر بیٹھنا انہیں بھی چبھتا ہوگا۔ یہ چیزیں ہیں جو ان سے سیکھی جا سکتی ہیں۔ آئی پی ایل بہت زیادہ (competitive) ہے۔

PURPLE CAP:

کے کے آر کے سابق کپتان کو اس آئی پی ایل میں کچھ مظاہروں نے بیحد متاثر کیا، انہون نے کہا پورا ٹورنامنٹ ہی زبردست ہے لیکن میں اس میں سے ایک لمحہ نہیں منتخب کر سکتا ہوں۔ کے ایل رایل اور شیکھر دھون کی بلے بازی، کچھ فیلڈنگ، جسپریت بمراہ کی گیند بازی، کاگیسو رباڑا اور اینرچ نارکھیا نے جس طرح کی گیند بازی کی، جس طرح محمد سمیع نے گیند بازی کی اور مینک اگروال کے ااس فارمیٹ میں بلے بازی دیکھنے لائق رہی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 23, 2020 03:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading