ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: آخر سوشل میڈیا پر کیوں ٹرول ہو رہے ہیں وراٹ کوہلی، سامنے آئی بڑی وجہ

وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور ڈیویلیرس کے درمیان 100 رن کی اٹوٹ ساجھیداری بھی تھی۔ جہاں وراٹ کوہلی نے اپنی اننگ میں 28 گیندوں پر ایک چوکے سمیت ناٹ آؤٹ 33 رن بنائے۔ وہیں ڈیویلیرس نے اپنی اننگ میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔

  • Share this:
IPL 2020:  آخر سوشل میڈیا پر کیوں ٹرول ہو رہے ہیں وراٹ کوہلی، سامنے آئی بڑی وجہ
وراٹ کوہلی کے رد عمل کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی میم وائرل ہورہے ہیں۔

وراٹ کوہلی  (Virat Kohli)  کی قیادت والی رائل چیلنجرس بنگلورو  (Royal Challengers Bangalore) نے آئی پی ایل (IPL 2020) کے 28 ویں مقابلے میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کو 82 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ آر سی بی کی اس جیت سے اے بی ڈیویلیرس کا بڑا تعاون رہا۔ انہوں نے 33 گیندوں پر تابڑ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے 73 رن کی اننگ کھیلی۔ وہیں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی  ناٹ آؤٹ 33 رن بنائے۔


وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور ڈیویلیرس کے درمیان سو رن کی اٹوٹ ساجھیداری بھی ہوئی جہاں وراٹ کوہلی نے اپنی اننگ میں 28 گیندوں پر ایک چوکے سمیت ناٹ آؤٹ 33  رن بنائے۔ وہیں ڈیویلیرس نے اپنی اننگ میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔



وراٹ کوہلی کے بلے سے اننگ کے 19 ویں اوور میں پہلی باؤنڈری نکلی اور پھر اس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول ہونے لگے۔ دراصل وراٹ کوہلی نے پہلی باؤنڈری لگانے کے لئے 25  گیندوں کا سامنا کیا۔ 19 ویں اوور میں پرسدھ کرشنا کی گیند پر وراٹ کوہلی کے بلے کا کنارہ لگا اور تھرڈ مین پر چوکا جڑا اور اس کے بعد انہوں نے اپنی جارحیت دکھائی۔
ipl 2020, Virat Kohli, rcb, rcb vd kkr, cricket, sports news, आईपीएल 2020, विराट कोहली, आरसीबी, एबी डिविलियर्स, क्रिकेट, स्‍पोर्ट्स न्‍यूज
بس پھر کیا تھا ٹرولرس کو ان پر نشانہ لگانے کا موقع مل گیا۔ انہوں نے اپنئ اننگ صڑف ایک ہی چوکا لگایا۔ کوہلی چوکا جڑنے کے بعد اپنے رد عمل کو لیکر سوشل میڈیا پر زبردست ٹرول ہونے لگے۔

وراٹ کوہلی کا موازنہ ان کے ساتھ کریز پر موجود ڈیویلیرس سے کیا جانے لگا، جو 11  باؤنڈری لگاکر بھی پر خاموش کھڑے تھے۔ وراٹ کوہلی کے رد عمل کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی میم وائرل ہورہے ہیں۔

آر سی بی مسلسل شاندار مظاہرہ کر رہی ہے اور کے کے آر پر بڑی جیت حاصل کرنے کے بعد آر سی بی پوائنٹ ٹیبل میں ممبئی انڈینس اور دہلی کیپیٹلس کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 13, 2020 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading