ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: وراٹ کوہلی کا اعلان- 2 میچ اور جیت کرٹاپ پرپہنچ سکتی ہے آرسی بی

IPL 2020: ممبئی انڈینس کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی وراٹ کوہلی کی ٹیم کا آخری -4 میں پہنچنا تقریباً طے ہے۔ انہیں باقی بچے دو میچ میں سے صرف ایک میں جیت کی ضرورت ہے۔

  • Share this:
IPL 2020: وراٹ کوہلی کا اعلان- 2 میچ اور جیت کرٹاپ پرپہنچ سکتی ہے آرسی بی
IPL 2020: وراٹ کوہلی کا اعلان- 2 میچ اور جیت کرٹاپ پرپہنچ سکتی ہے آرسی بی

نئی دہلی: رائل چیلنجرس بنگلور (Royal Challengers Bangalore) کو بھلے ہی ممبئی انڈینس کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن کپتان وراٹ کوہلی کو پوری امید ہے کہ ان کی ٹیم دو اور میچ جیت کر ٹاپ پر پہنچ سکتی ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے ڈیتھ اووروں میں ممبئی انڈینس کی گیند بازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم مقابلے میں 20 رن پیچھے رہ گئی۔ آر سی بی (RCB) کو بدھ کو 6 وکٹ پر 164 رن پر روکنے کے بعد ممبئی نے 5 گیند باقی رہتے ہی ہدف حاصل کرلیا۔ ممبئی کے لئے جسپریت بمراہ نے 14 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ آر سی بی کے بلے باز آخری پانچ اوور میں 35 رن ہی بنا سکے۔


ٹاپ پر پہنچنے کی امید


وراٹ کوہلی نے کہا کہ آخری دو میچ جیت کر ان کی ٹیم ٹاپ -2 میں جگہ بناسکتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’کچھ ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی جلد کرتی ہیں تو کچھ غلط وقت پر خراب کھیل جاسکتی ہے۔ پوائنٹ ٹیبل کو دیکھیں تو نیچے کی نصف ٹیمیں کافی اچھی کارکردگی کر رہی ہیں۔ ہمیں دو میچ اور کھیلنے ہیں اور دونوں جیت کر ہم ٹاپ -2 میں رہ سکتے ہیں‘۔


آخری 5 اوور میں خراب بلے بازی

وراٹ کوہلی نے کہا، ’آخری پانچ اووروں میں عجیب سی بلے بازی رہی۔ ہمارے شاٹ سیدھے ان کے فیلڈر کے پاس جا رہے تھے۔ میدان پر ایسا ہوتا ہے۔ انہوں نے اچھی گیند بازی کی اور آخری پانچ اوور میں ہم 20 رن پیچھے رہ گئے’۔

جیت پرکیا بولے پولارڈ

ممبئی انڈینس کے کپتان کیرون پولارڈ نے ناٹ آوٹ 79 رن بنانے والے سوریہ کمار یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’حالات جو بھی ہو، اس نے بار بار اچھی کارکردگی کی ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں نہیں منتخب کئے جانے سے وہ کافی مایوس ہوگا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ سلیکشن کے کافی قریب ہے’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 29, 2020 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading