ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: شکست کے بعد ویریندر سہواگ نے شبھمن گل اور کے کے آر کو دی وارننگ

اس شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے سابق طوفانی بلے باز ویریندر سہواگ (Virender Sehwag) نے کے کے آر ٹیم کو اور خاص کرکے نوجوان کھلاڑی شبھمن گل (Shubman Gill) کو وارننگ دی ہے۔

  • Share this:
IPL 2020: شکست کے بعد ویریندر سہواگ نے شبھمن گل اور کے کے آر کو دی وارننگ
IPL 2020: شکست کے بعد ویریندر سہواگ نے شبھمن گل اور کے کے آر کو دی وارننگ

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (IPL 2020) میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کی کپتانی ایان مورگن (Eoin Morgan) کے سنبھالنے کے بعد بھی ٹیم کی قسمت نہیں بدلی۔ جمعہ کو ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) نے کے کے آر کو اسی سیزن میں مسلسل دوسری بار شکست دی۔ اس شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے سابق جارح بلے باز ویریندر سہواگ (Virender Sehwag) نے کے کے آر ٹیم کو اور خاص کرکے نوجوان کھلاڑی شبھمن گل (Shubman Gill) کو وارننگ دی ہے۔ ممبئی انڈینس نے اس میچ میں کے کے آر کو 8 وکٹ سے شکست دی اور پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر آگئی۔


کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور ممبئی کے میچ کے بعد کرک بز سے بات کرتے ہوئے ویریندر سہواگ نے کہا، ’شبھمن گل کو ٹاپ لیول پر جلدی رن بنانے چاہئے یا انہوں نے نچلے آرڈر میں بھیجا جانا چاہئے’۔ ممبئی کے ساتھ میچ میں کے کے آر نے بلے بازی آرڈر میں تبدیلی کی تھی، لیکن ایان مورگن اور پیٹ کمنس کے علاوہ کوئی رن نہیں بنا پایا۔ دونوں کے درمیان 87 رن کی شراکت ہوئی، جس کی بدولت ٹیم 148 رن بنا سکی۔


کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور ممبئی کے میچ کے بعد کرک بز سے بات کرتے ہوئے ویریندر سہواگ نےکہا، ’شبھمن گل کو ٹاپ آرڈر پر جلدی رن بنانا چاہئے یا انہیں نچلے آرڈر میں بھیجا جانا چاہئے’۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور ممبئی کے میچ کے بعد کرک بز سے بات کرتے ہوئے ویریندر سہواگ نےکہا، ’شبھمن گل کو ٹاپ آرڈر پر جلدی رن بنانا چاہئے یا انہیں نچلے آرڈر میں بھیجا جانا چاہئے’۔


ویریندر سہواگ نے میچ ختم ہونے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس ٹیم کی کچھ کمزوریوں کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا ’ایک کپتان کے لئے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ان کی ٹیم کہاں غلطی کر رہی ہے۔ ہرمیچ سے آپ کچھ مثبت چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔ کے کے آر کو یہی کرنا چاہئے۔ ٹیم منیجمنٹ کو اگلے 6 میچوں کے لئے 13 کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہئے اور انہیں ہی روٹیٹ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ’ٹیم منیجمنٹ کو مضبوط منصوبہ تیار کرنا چاہئے اور کھلاڑیوں کو اپنے حساب سے کھیلنے کی آزادی دینی چاہئے۔ ابھی کے کے آر کی ٹیم ٹکڑوں میں پرفارم کر رہی ہے۔ وہ ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر ہیں’۔ واضح رہے کہ شبھمن گل واحد کھلاڑی ہیں، جو مسلسل رن بنا رہے ہیں۔ اب تک شبھمن گل نے 8 میچوں میں 275 رن بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 116.52 ہے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 17, 2020 03:41 PM IST