ہوم » نیوز » اسپورٹس

Women’s T20 Challenge: ٹریل بلیزرس نے توڑ دیا سپرنوواس کا خواب، پہلی بار جیتا خطاب

Womens T20 Challenge 2020: Trailblazers vs Supernovas: ٹریل بلیزرس کے ذریعہ دیئے گئے 119 رنوں کے ہدف کے جواب میں سپرنوواس صرف 102 رن ہی بناسکی۔

  • Share this:
Women’s T20 Challenge: ٹریل بلیزرس نے توڑ دیا سپرنوواس کا خواب، پہلی بار جیتا خطاب
Women’s T20 Challenge: ٹریل بلیزرس نے توڑ دیا سپرنوواس کا خواب، پہلی بار جیتا خطاب

شارجہ: کپتان اسمرتی مندھانا کی بہترین 68 رنوں کی اننگ کے بعد گیندبازوں کی شاندار کارکردگی سے ٹریل بلیزرس نے گزشتہ دو مرتبہ کی چیمپئن سپرنوواس کو پیر کے روز 16 رنوں سے شکست دے کر خاتون ٹی- 20 چیلنج کی نئی چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کرلیا۔ ٹریل بلیزرس نے اگرچہ 20 اووروں میں 8 وکٹ پر 118 کا معمولی اسکور بنایا، لیکن اپنی شاندار گیندبازی سے اس اسکور کا بخوبی دفاع کرتے ہوئے سپرنوواس کو 7 وکٹ پر 102 رنوں پر روک کر خطاب اپنے نام کیا۔ سپر نوواس کی طرف سے لیفٹ آرم اسپنر رادھا یادو (16 رن پر پانچ وکٹ) نے تاریخی گیندبازی کی اور خاتون ٹی- 20 میں پانچ وکٹ حاصل کرنے والی پہلی گیندباز بنیں، لیکن ان کی اس شاندار کارکردگی پر پانی پھیر دیا۔ کپتان ہرمن پریت نے اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ 30 رن بنائے۔ سلمیٰ خاتون نے 18 رن دے کر تین وکٹ، دیپتی شرما نے 9 رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ سوفی کو ایک کامیابی ملی۔


بلے باز نہیں نبھاپائے ذمہ داری


ہیٹ لگانے کے ارادے سے میدان پر اتری سپرنوواس کی گیند باز تو دمدار رہی، مگر بلے باز ذمہ داری نہیں نبھاپائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری دو بار کی چمپئن ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی اور ایک وقت 37 رن پر ہی تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد ہرمن پریت نے ٹیم کو سنبھالنا چاہا، مگر دوسرے اینڈ پر انہیں بھی مضبوط ساتھ نہیں مل پایا اور وہ بھی اس کے بعد زیادہ دیر اکیلے جدوجہد نہیں کرپائیں۔ کپتان کے طور پر سپرنوواس کو 96 رن پر چھٹا جھٹکا لگا تھا۔ ان سے پہلے چمار اٹا پٹو، تانیہ بھاٹیہ، جیمیما، ششی کلا، انوجا پاٹل سستے میں پویلین لوٹ گئی تھیں۔ ہرمن پریت کے بعد پوجا بھی جلد ہی آوٹ ہوگئیں۔ رادھا یادو 5 اور شکیرا 4 رن پر ناٹ آوٹ رہیں۔


ڈاٹن اور مندھانا نے دلائی مضبوط شروعات

ٹریل بلیزرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شروعات بہترین کی۔ ڈی اینڈرا ڈاٹن اور اسمرتی مندھانا کے درمیان 71 رنوں کی شراکت ہوئی، مگر پونم یادو نے ڈاٹن کو آوٹ کرکے اس شراکت کو توڑا اور اس کے بعد ٹریل بلیزرس کی اننگ لڑکھڑا گئی۔ حالانکہ مندھانا نے اچھی بلے بازی کی اور 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔ شری وردھنے نے مندھانا کو آوٹ کرکے ٹریل بلیزرس کو 101 رنوں پر دوسرا جھٹکا دیا۔

 

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 10, 2020 02:20 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading