உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: چنئی کی جیت کا سفر جاری، بنگلور کو ہراکر ٹاپ پر پہنچی دھونی کی ٹیم

    IPL 2021: چنئی کی جیت کا سفر جاری، بنگلور کو ہراکر ٹاپ پر پہنچی دھونی کی ٹیم

    IPL 2021: چنئی کی جیت کا سفر جاری، بنگلور کو ہراکر ٹاپ پر پہنچی دھونی کی ٹیم

    RCB vs CSK: چنئی سپر کنگس نے شارجہ میں جمعہ کو رائل چیلنجرس بنگلور کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ وراٹ کوہلی (53) اور سلامی بلے باز دیو دت پڈکل (70) کی شاندار اننگ کے باوجود بنگلور ٹیم 6 وکٹ پر 156 رن ہی بنا پائی۔ اس کے بعد چنئی نے 18.1 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: سابق ہندوستانی کپتان اور چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی ٹیم چنئی سپرکنگس نے آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن (IPL 2021) کے متحدہ عرب امارات مرحلے میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔ چنئی سپر کنگس نے شارجہ میں جمعہ کو رائل چیلنجرس بنگلور کو 6 وکٹ سے شکست دی۔ وراٹ کوہلی (53) اور سلامی بلے باز دیو دت پڈکل (70) کی شاندار اننگ کے باوجود بنگلور ٹیم 6 وکٹ پر 156 رن ہی بنا پائی۔ اس کے بعد چنئی نے 18.1 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

      اس جیت کے ساتھ چنئی سپرکنگس کی ٹیم نے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پھر سے جگہ بنالی۔ دھونی کی ٹیم نے 9 میچوں میں 7 ویں جیت درج کی اور اس کے دہلی کے برابر 14 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ حالانکہ بہترین نیٹ رن ریٹ کے سبب چنئی سپرکنگس کی ٹیم ٹاپ پر ہے۔ وہیں آر سی بی کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹیم 10 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم کی 9 میچوں میں یہ چوتھی شکست رہی۔

      بنگلورو سے ملے 157 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس کو ریتو راج گائیکواڑ اور فاف ڈوپلیسی نے تیز شروعات دی۔ دونوں نے 8.1 اوور میں 71 رن جوڑ دیئے۔ یجویندر چہل نے پھر اس شراکت کو توڑا اور ریتو راج کو اننگ کے 9 ویں اوور کی دوسری گیند پر وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ ریتو راج نے 26 گیندوں کی اپنی 4 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رن بنائے۔ اگلے اوور میں فاف ڈوپلیسی کو میکسویل کی گیند پر نودیپ سینی نے لپک لیا۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 2 چوکے، 2 چھکے لگاتے ہوئے 31 رن بنائے۔ امباتی رائیڈو نے پھر اگلی ہی گیند پر چوکا لگایا۔ معین علی نے بھی یجویندر چہل کی گیند پر ایکسٹرا کور کے اوپر سے شاندار چھکا لگایا۔ انہوں نے وانندو ہسرنگا پر بھی چھکا لگایا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: