نئی دہلی: آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) کے دوسرے مرحلے کے مقابلے 19 ستمبر سے ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کے 6 کرکٹر پہلے ہی کسی نہ کسی وجہ سے ٹی-20 لیگ سے ہٹ چکے ہیں۔ اب خبر آرہی ہے کہ پلے آف کے دوران بچے 10 میں سے 9 کھلاڑی بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ یعنی سبھی انگلش کھلاڑی لیگ میچ تک ہی دستیاب رہیں گے۔ ہندوستان اور انگلینڈ (IND vs ENG) سیریز کے دوران پانچویں ٹسٹ کے منسوخ ہونے کے بعد دونوں بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنازعہ کی بھی خبر آئی۔
’کرک بز‘ کی خبر کے مطابق، انگلینڈ ٹیم کو پاکستان میں 14 اور 15 اکتوبر کو دو ٹی-20 مقابلے کھیلنے ہیں۔ ایسے میں کھلاڑیوں کو 9 اکتوبر تک ملک پہنچنا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا یہ فرمان ہے۔ ایسے میں کھلاڑیوں کو چھوٹ ملنا کافی مشکل ہے۔ عالمی کپ کھیلنے والے 10 میں سے 9 کھلاڑی آئی پی ایل سے ہٹ جائیں گے۔ صرف آر سی بی میں شامل جارج گارٹن ہی بچیں گے۔ آئی پی ایل کے پلے آف کے مقابلے 10 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں۔ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) کے دوسرے مرحلے کے مقابلے 19 ستمبر سے ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کے 6 کرکٹر پہلے ہی کسی نہ کسی وجہ سے ٹی-20 لیگ سے ہٹ چکے ہیں۔ اب خبر آرہی ہے کہ پلے آف کے دوران بچے 10 میں سے 9 کھلاڑی بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
چنئی سپرکنگس کو بڑی پریشانیچنئی سپر کنگس کو سب سے زیادہ پریشانی ہوسکتی ہے۔ آل راونڈر سیم کرن اور معین علی بیچ میں ٹیم کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ دہلی کیپٹلس سے کھیل رہے ٹام کرین اور راجستھان رائلس کے لیام لیونگسٹون بھی باہر ہوسکتے ہیں۔ دہلی کیپٹلس کی ٹیم ابھی پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر چل رہی ہے۔ اس کا پلے آف میں پہنچنا تقریباً طے ہے۔ انگلینڈ کو ٹی-20 عالمی کپ کا پہلا مقابلہ 23 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز سے کھیلنا ہے۔
کے کے آر کے کپتان ایان مورگن بھی نہیں کھیل سکیں گےانگلینڈ ٹی-20 ٹیم کے کپتان ایان مورگن کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے کپتان ہیں۔ ایسے میں اگر ٹیم پلے آف میں پہنچتی ہے، تو وہ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ ایان مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے سال 2019 کا ونڈے عالمی کپ کا خطاب جیتا تھا۔ ایسے میں ٹیم یہ کارنامہ ٹی-20 عالمی کپ میں دوہرانا چاہے گی۔ انگلینڈ نے 2010 میں صرف ایک بار ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب جیتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کا 7 واں سیزن ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹورنامنٹ کی دفاعی چمپئن ہے اور سب سے زیادہ دو بار خطاب جیتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔