دبئی: چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) نے آئی پی ایل 2021 کا خطاب جیت لیا ہے۔ ٹیم نے فائنل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (KolKata Knight Riders) کو 27 رنوں سے شکست دے دی۔ چنئی سپرکنگس نے چوتھی بار آئی پی ایل کا خطاب جیتا اور سبھی مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی کپتانی میں۔ یہ بطور کپتان دھونی کا 300 واں میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے 2012 کے آئی پی ایل فائنل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے ملی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ چنئی سپرکنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 12 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم 165 رن ہی بناسکی۔ چنئی سپر کنگس کے سلامی بلے باف ڈوپلیسی نے 86 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم کو قسمت کا ساتھ ملا۔ دوسرے اوور کی تیسری گیند پر مہندر سنگھ دھونی نے وینکٹیش ایئر کا آسان کیچ چھوڑا۔ وہ اس وقت صفر پر کھیل رہے تھے۔ گیند باز جوس ہیزل ووڈ تھے اور ٹیم کا اسکور 6 رن تھا۔ اس کے بعد گل اور ایئر (50) نے پہلے وکٹ کے لئے 10.4 اوور میں 91 رن جوڑکر کولکاتا کو شاندار شروعات دلائی۔ ایئر نے 32 گیندوں کا سامنا کیا، جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ایئر نے سیزن کی چوتھی نصف سنچری بھی لگائی۔
6 رن پر تین وکٹ لے کر کی واپسیکولکاتا نائٹ رائیڈرس کا اسکور ایک وقت بغیر وکٹ کے 91 رن تھا۔ 11 ویں اوور کی چوتھی گیند پر شاردل ٹھاکر نے پہلے ایئر اور اسی اوور کی آخری گیند پر نتیش رانا (0) کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد اگلے اوور میں ہیزل ووڈ نے سنیل نرائن (2) کو آوٹ کرکے کولکاتا کو تیسرا جھٹکا دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 97 رن تھا۔ سنیل نرائن اس بار کچھ کمال نہیں کرسکے۔
شبھمن گل نے بھی لگائی نصف سنچریسلامی بلے باز شبھمن گل 51 رن بناکر دیپک چاہر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ بائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز رویندر جڈیجہ نے 15 ویں اوور میں پہلے دنیش کارتک (9) اور پھر شکیب الحسن (0) کو آوٹ کرکے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو بیک فٹ پر پہنچا دیا۔ راہل ترپاٹھی بھی صرف دو رن بناکر شاردل ٹھاکر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ کپتان ایان مورگن بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور 4 رن بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ ماوی 20 رن بناکر آخری اوور میں آوٹ ہوئے۔ ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 165 رن ہی بناسکی۔ فرگیوسن 18 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ شاردل ٹھاکر نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔