اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2021: راہل کے دم پر پنجاب نے کولکاتا کو دی شکست، پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار

    کنگس الیون پنجاب نے اپنے کپتان کے ایل راہل (KL Rahul) کی شاندار اننگ کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل -2021 (IPL-2021) کے مقابلے میں 5 وکٹ سے شکست دی۔ دبئی میں جمعہ کو کھیلے گئے اس میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 7 وکٹ پر 165 رن بنائے، جس کے بعد پنجاب نے 19.3 اوور میں 5 وکٹ گنوا کر ہدف حاصل کرلیا۔

    • Share this:
      IPLنئی دہلی: کنگس الیون پنجاب نے اپنے کپتان کے ایل راہل (KL Rahul) کی شاندار اننگ کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو آئی پی ایل -2021 (IPL-2021) کے مقابلے میں 5 وکٹ سے شکست دی۔ دبئی میں جمعہ کو کھیلے گئے اس میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 7 وکٹ پر 165 رن بنائے، جس کے بعد پنجاب نے 19.3 اوور میں 5 وکٹ گنوا کر ہدف حاصل کرلیا۔ پنجاب نے اس طرح 12 میچوں میں موجودہ سیزن کی پانچویں جیت درج کی۔ وہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو اتنے ہی میچوں میں 7 ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      اب پوائنٹ ٹیبل میں تین ٹیموں کے 10-10 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور پنجاب کے 12 میچوں سے 10 پوائنٹ ہی ہیں، لیکن کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہے۔ ممبئی کے 11 میچوں سے 10 پوائنٹ ہیں۔ اس میچ میں اوپننگ کرنے اترےکے ایل راہل  نے 67 رن بناکر اننگ کے آخری اوور کی دوسری گیند پر آوٹ ہوئے۔ وینکٹیش ایئر کی گیند پر شیوم ماوی نے ان کا کیچ لپکا۔ انہوں نے 55 گیندوں پر 4 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شاہ رخ خان نے جیت کا چھکا لگایا اور ٹیم کا اسکور 5 وکٹ پر 168 رن پہنچا دیا۔ انہوں نے 9 گیندوں کی اپنی طوفانی اننگ میں دو چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رن بنائے اور ناٹ آوٹ لوٹے۔

      166 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کو کے ایل راہل اور مینک اگروال نے بہترین شروعات دی۔ دونوں نے 70 رن کی اوپننگ پارٹنرشپ بھی کی۔ ورون چکرورتی نے اس شراکت کو توڑا، جب مورگن کے ہاتھوں مینک اگروال کو کیچ کرایا۔ مینک اگروال نے 27 گیندوں کی اپنی اننگ میں 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔ پھر نکولس پورن (12) کو بھی ورون نے ہی پویلین بھیجا۔ ایڈن مارکرام کو سنیل نرائن نے شکار بنایا اور اننگ کے 16 ویں اوور کی تیسری گیند پر شبھمن گل کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ مارکرام نے 16 گیندوں کی اپنی اننگ میں ایک چھکا لگایا۔ دیپک ہڈا (3) کچھ خاص نہیں کرپائے اور شیوم ماوی کی گیند پر ترپاٹھی کو کیچ دے بیٹھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: