உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: ممبئی انڈینس اپنا سب سے بڑا اسکور بناکر بھی آئی پی ایل سے باہر، کے کے آر پلے آف میں

    IPL 2021: ممبئی انڈینس اپنا سب سے بڑا اسکور بناکر بھی آئی پی ایل سے باہر، کے کے آر پلے آف میں

    IPL 2021: ممبئی انڈینس اپنا سب سے بڑا اسکور بناکر بھی آئی پی ایل سے باہر، کے کے آر پلے آف میں

    IPL 2021: پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کی ٹیم آئی پی ایل 2021 کے پلے آف کی ریس سے باہر ہوگئی ہے۔ ٹیم نے اپنے آخری لیگ مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 235 رن بنائے۔ یہ ممبئی انڈینس کی آئی پی ایل تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

    • Share this:
      ابوظہبی: پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) کی ٹیم آئی پی ایل 2021 کے پلے آف کی ریس سے باہر ہوگئی ہے۔ ٹیم نے اپنے آخری لیگ مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 235 رن بنائے۔ یہ ممبئی انڈینس کی آئی پی ایل تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل ٹیم نے سال 2017 میں پنجاب کے خلاف 6 وکٹ پر 223 رن بنائے تھے، لیکن ٹیم کا رن ریٹ مائنس میں تھا۔ ایسے میں اسے پلے آف میں پہنچنے کے لئے حیدرآباد کو 64 رن سے کم پر روکنا تھا۔ لیکن خبر لکھے جانے تک حیدرآباد نے 5.1 اوور میں بغیر وکٹ کے 64 رن بنالئے تھے۔ اس طرح سے کے کے آر کی ٹیم پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بنیں۔ اس سے پہلے دہلی کیپٹلس، چنئی سپرکنگس اور آرسی بی پلے آف میں پہنچ چکے ہیں۔

      آئی پی ایل 2021 کے ناک آوٹ کے مقابلے 10 اکتوبر سے کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر-1 میں چنئی سپرکنگس اور دہلی کیپٹلس کے مدمقابل ہونے کی امید ہے۔ وہاں ایلیمینیٹر میں آر سی بی اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا مقابلہ ہوسکتا ہے۔ دہلی اور آر سی بی نے اب تک آئی پی ایل کا خطاب نہیں جیتا ہے۔ ایسے میں دونوں ٹیمیں پہلی بار خطاب جیتنے کی کوشش کریں گی۔

      2018 کے بعد پلے آف میں نہیں پہنچ سکی ٹیم

      ممبئی انڈینس نے 2019 اور 2020 دونوں سیزن کا آئی پی ایل خطاب جیتا تھا، لیکن ٹیم موجودہ سیزن کے پلے آف میں جگہ نہیں بناسکی۔ اس کے علاوہ ٹیم سال 2015 اور 2017 میں چمپئن بننے کے بعد اگلے سیزن کے پلے آف میں نہیں پہنچ سکی تھی۔ اس کے علاوہ ٹیم 2013 میں بھی چمپئن بن چکی ہے۔ روہت شرما بطور کپتان 5 خطاب جیتنے والے واحد کپتان ہیں۔

      کے کے آر کی نظر تیسرے خطاب پر

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی ٹیم ممبئی کے باہر ہوتے ہی پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے 2012 اور 2014 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا ہے۔ دونوں بار ٹیم کے کپتان گوتم گمبھیر تھے۔ ایسے میں ٹیم 7 سال بعد خطاب پر قبضہ کرنا چاہے گی۔ دوسری طرف مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں چنئی سپرکنگس نے 3 بار خطاب جیتا ہے۔ دھونی کی نظر چوتھے خطاب پر ہوگی۔ گزشتہ شیزن میں ٹیم پلے آف میں بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔ آخری بار چنئی سپرکنگس نے سال 2018 میں خطاب جیتا تھا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: