IPL 2021 Auction:اسمتھ،ملان اورمیکسویل میں کون بنے گاسب سے بڑاکھلاڑی،آج ہوگی نیلامی

آئی پی ایل 2021 کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن اطلاعات کے مطابق یہ ٹورنامنٹ اپریل سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2021 کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن اطلاعات کے مطابق یہ ٹورنامنٹ اپریل سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

IPL 2021 Auction:نیلامی میں 292 کھلاڑیوں پر بولی لگائی جائیں گی۔ اس نیلامی کے لئے 1114 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے تھے ۔8 فرنچائزی کے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرنے کے بعد ، 292 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست تیار کی گئی تھی جو نیلامی میں اتریں گے۔

  • Share this:
    انڈین پریمیر لیگ2021 (IPL 2021 ) کے 14 ویں سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی(IPL 2021 Auction) آج ہوگی اور اس نیلامی میں آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ ، دنیا کے نمبر ایک ٹی 20 بلے باز انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور آسٹریلیائی آل راونڈر گلین میکسویل کو بڑی قیمت ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔نیلامی میں 292 کھلاڑیوں پر بولی لگائی جائیں گی۔ اس نیلامی کے لئے 1114 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے تھے ۔8 فرنچائزی کے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرنے کے بعد ، 292 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست تیار کی گئی تھی جو نیلامی میں اتریں گے۔

    آسٹریلیا کےکھلاڑی اسٹیون اسمتھ کو اس بار راجستھان رائلز نے ٹیم سےریلیز کردیا تھا جبکہ پچھلے سیزن میں اسمتھ نے راجستھان کی طرف سے کپتانی کی تھی۔ ملان موجودہ ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر موجود ہیں اور انہوں نے اپنی زبردست بلے بازی سے پوری دنیا کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ گلین میکسویل کے لئے گزشتہ سیزن مایوس کن رہا تھا ، لیکن ٹیمیں اس آل راؤنڈر کی موجودگی کو بخوبی جانتی ہیں۔


    دریں اثنا ، بی سی سی آئی (BCCI)نے تمام آٹھ فرنچائزیوں کو آگاہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی اس بار پورے آئی پی ایل سیزن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی دستیابی بھی مشکوک ہے۔ جنوبی افریقہ کے کچھ اہم کھلاڑیوں نے 9-10 اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں اپنی دستیابی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    انڈین پریمیر لیگ 2021 (آئی پی ایل 2021) کے آغاز سے قبل نیلامی (آئی پی ایل 2021 نیلامی) کا انعقاد 18 فروری کو چنئی میں کیا جارہا ہے۔ اس نیلامی میں ، آئی پی ایل کی تمام 8 ٹیموں ممبئی انڈینز ، سن رائزرس حیدرآباد ، رائل چیلنجرس بنگلور ، دہلی کیپٹلز ، کولکاتا نائٹ رائڈرز ، پنجاب کنگز ، چنئی سپر کنگز اور راجستھان کو اپنی ٹیم میں خالی آسامیاں پُر کرنے کا موقع ملے گا۔ منی نیلامی آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے لئے پہلا قدم ہے ، جو اس سال ہندوستان میں آئی پی ایل کی واپسی کی نشاندہی کرتی ہے۔ آئی پی ایل کا پچھلا سیزن متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے کھیلا گیا تھا۔

    اگرچہ ہندوستان کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابھی تک آئی پی ایل 2021 کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن اطلاعات کے مطابق یہ ٹورنامنٹ اپریل سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اپریل کے پہلے دو ہفتوں میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے امکانات بہت کم ہیں ، کیونکہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز 28 مارچ کو ختم ہوگی۔ ایسی صورتحال میں ، کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے پہلے وقفے کی ضرورت ہوگی۔ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھی آئی پی ایل سے قبل کھلاڑیوں کے وقفے کی سفارش کی ہے۔


    آئی پی ایل کی نیلامی 2021 کب شروع ہوگی؟
    توقع ہے کہ آئی پی ایل 2021 نیلامی کی براہ راست کارروائی ہندوستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگی۔

    آئی پی ایل کی نیلامی 2021 کہاں ہوگی؟
    آئی پی ایل کی نیلامی 2021 جمعرات ، 18 فروری کو چنئی میں ہوگی۔

    آئی پی ایل نیلامی 2021 کی براہ راست نشریات ٹی وی پر کہاں دیکھے جائیں؟
    آئی پی ایل کی نیلامی 2021 کو اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔

    آئی پی ایل 2021: ٹیم کنگز الیون پنجاب، اب پنجاب کنگز بن گئی ہے ، آئی پی ایل نیلامی سے قبل لوگو تبدیل ہوگیا
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: