ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: راجستھان رائلس نے اپنے کپتان اسٹیو اسمتھ کو کیا ریلیز

آسٹریلیائی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے 2014، 2015، 2019 اور 2020 میں راجستھان رائلس کی نمائندگی کی تھی۔

  • Share this:
بڑی خبر: راجستھان رائلس نے اپنے کپتان اسٹیو اسمتھ کو کیا ریلیز
راجستھان رائلس نے اپنے کپتان اسٹیو اسمتھ کو کیا ریلیز

نئی دہلی: اگلے ماہ ہونے والے آئی پی ایل -14 کے منی آکشن سے پہلے راجستھان رائلس نے اپنے اسٹار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اے این آئی کی خبر کے مطابق، کافی بار تبادلہ خیال کرنے کے بعد فرنچائزی نے یہ بڑا فیصلہ لیا۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ذرائع نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ بی سی سی آئی کو لسٹ بھیجنے سے پہلے آخری دن یہ فیصلہ لیا گیا۔ گزشتہ سیزن میں راجستھان رائلس سب سے نچلے مقام پر رہی تھی اور اسی وجہ سے اسٹیو اسمتھ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔


سابق ہندوستانی بلے باز آکاش چوپڑا نے پہلے اس کے اشارے بھی دیئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سابق چمپئن راجستھان رائلس کو نئے کپتان کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں آنا چاہئے۔ اسمتھ کی کپتانی میں گزشتہ سیزن میں راجستھان رائلس کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی تھی۔ حالانکہ انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس کی واپسی کے بعد ٹیم کچھ بہترین پوزیشن میں نظر آئی تھی۔ مگر اس کے باوجود وہ نچلے مقام پر رہی تھی۔




اسٹیو اسمتھ کو ریلیز کئے جانے کے سب سے بڑی وجہ آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں بطور کپتان اور بلے باز ان کا کمزور اثر رہا۔ انہوں نے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں سبھی 14 لیگ میچ کھیلے تھے اور انہوں نے 131 کی اسٹرائیک ریٹ سے 311 رن بنائے تھے، جس میں تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔

اسٹیو اسمتھ کو باہر کئے جانے کے بعد اب چرچا چل رہی ہے کہ سنجو سیمسن کے ہاتھوں میں راجستھان رائلس کی کمان سونپی جا سکتی ہے۔ وہ کافی تجربہ کار ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ وہ آسٹریلیا دورے پر بھی ٹیم کا حصہ تھے اور سید مشتاق علی ٹی -20 ٹرافی ٹورنامنٹ میں کیرل کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 20, 2021 05:31 PM IST