آئی پی ایل 2021: چنئی سپرکنگس سے جڑے رویندر جڈیجہ، بن سکتے ہیں نائب کپتان
آئی پی ایل 2021: چنئی سپرکنگس سے جڑے رویندر جڈیجہ، بن سکتے ہیں نائب کپتان
آسٹریلیا کے دورے پر زخمی ہونے والے ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں، جو اس وقت ممبئی میں جاری ہے۔ ٹیم آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل 2021 سیزن کی تیاریاں کر رہی ہے۔
ممبئی: آسٹریلیا کے دورے پر زخمی ہونے والے ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کے کیمپ میں شامل ہوگئے ہیں، جو اس وقت ممبئی میں جاری ہے۔ ٹیم آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل 2021 سیزن کی تیاریاں کر رہی ہے۔ انگوٹھے کی چوٹ سے امید سے پہلے صحتیاب ہونے والے رویندر جڈیجہ کرکٹ سے طویل وقفے کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔
ہندوستان کے اس آل راونڈر کھلاڑی کو جنوری 2021 میں آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں بائیں انگوٹھے میں شدید فریکچرکا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد سے وہ کرکٹ نہیں کھیل پائے تھے۔ اس کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف پوری سیریز سے باہر رہنا پڑا۔ یہاں تک کہ آئی پی ایل میں ان کی موجودگی پر بھی شبہ تھا، لیکن رویندر جڈیجہ امید سے پہلے چوٹ سے ابھرکر چنئی سپرکنگس سے جڑنے کےلئے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔
رویندر جڈیجہ فی الحال جنوبی ممبئی کے ایک ہوٹل میں سات روزہ لازمی کوارنٹائن میں ہیں، جس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ فائل فوٹو
رویندر جڈیجہ فی الحال جنوبی ممبئی کے ایک ہوٹل میں سات روزہ لازمی کوارنٹائن میں ہیں، جس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ رویندر جڈیجہ نے حال ہی میں بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی تربیت کا آغازکیا اور یہاں سے وہ ممبئی روانہ ہوئے۔ چنئی سپرکنگس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاشی وشوناتھن نے ہفتہ کے روزکہا ’’رویندر جڈیجہ اچھی حالت میں لگ رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ پہلے میچ میں موجود ہوں‘‘۔ وشو ناتھن نے ٹیم کے نائب کپتان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہم ٹورنامنٹ کے بہت نزدیک آنے پر نائب کپتان کا انتخاب کریں گے۔ سریش رینا کو ابھی تک دوبارہ نائب کپتان نامزد نہیں کیا گیا ہے‘‘۔
واضح ر ہے کہ سنہ 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن سے ہی سریش رینا چنئی سپر کنگس کے نائب کپتان کا کردار ادا کررہے ہیں، لیکن اس بار جڈیجہ کو ٹیم کے نائب کپتان کے لئے ممکنہ امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ سریش رینا گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے ہی ذاتی وجوہات کی بنا پر ہندوستان واپس آئے تھے، لیکن آئندہ آئی پی ایل سیزن کےلئے وہ بدھ کے روز ٹیم کیمپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ فی الحال وہ کپتان مہندر سنگھ دھونی سمیت دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ ہی کوارنٹائن میں ہیں۔ غیرملکی کھلاڑیوں کا ابھی ٹیم میں شامل ہونا باقی ہے۔ ٹیم کو تربیت کے لئے برابورن اسٹیڈیم دستیاب کردیا گیا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔