உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021: بنگلور نے دہلی کیپٹلس کو ہرایا، بھرت نے آخری گیند پر چھکا لگاکر دلائی جیت

    IPL 2021: بنگلور نے دہلی کیپٹلس کو ہرایا، بھرت نے آخری گیند پر چھکا لگاکر دلائی جیت

    IPL 2021: بنگلور نے دہلی کیپٹلس کو ہرایا، بھرت نے آخری گیند پر چھکا لگاکر دلائی جیت

    دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 164 رن بنائے۔ بنگلورو نے آخری گیند پر میچ جیت لیا۔ شریکر بھرت نے آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      دبئی: رائل چیلنجرز بنگلور نے گلین میکسویل (ناٹ آوٹ51 ) اور شری کار بھارت (ناٹ آوٹ 78) کی خطرناک بلے بازی کی بدولت دہلی کیپٹلز کو یہاں دلچسپ مقابلے میں سات وکٹ سے شکست دے دی۔ دہلی نے بنگلور کو جیت کے لئے 165 رن کا ہدف دیا تھا جسے بنگلور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دلچسپ مقابلے میں بنگلور کو جیت کے لئے آخری گیند پر 05 رن کی ضرورت تھی۔ شاندار فارم میں کھیل رہے بھرت نے اویس خان کی گیند پر شاندار چھکا لگا کر ٹیم کو سات وکٹ سے جیت دلائی۔ سری کر بھرت نے 52 گیندوں میں ناٹ آوٹ 78 رن اور گلین میکسویل نے 33 گیندوں پر ناٹ آوت 51 رن بنائے۔ اویس خان نے آخری اوور میں 16 رن لٹائے۔


      بھرت اور میکسویل بنگلور اس جیت کے اصل ہیرو رہے۔ دونوں کے مابین چوتھے وکٹ کے لئے 111 رن کی شراکت ہوئی جس نے دہلی کیپٹلز کے لئے جیت کی راہ مشکل کردی۔ سلامی بلے باز وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل کے جلد آوٹ ہونے کے بعد بلے بازی کرنے آئے بھارت نے شروعات میں اچھی بلے بازی اور کیریز پر جم گئے۔


      انہوں نے خطرناک بلے باز اے بی ڈی ویلئرز کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لئے 49 رن کی اہم شراکت کی لیکن 55 کے اسکور پر بنگلور نے ڈی ویلیئرس کی شکل میں تیسرا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد گلین میکسویل نے اپنے انداز میں کھیلنا شروع کیا اور آخر میں ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔ آخری اوور میں 15 رن بچنے کے بعد بنگلور کے جیتنے کی امیدیں کافی کم نظرآرہی تھی، لیکن اویس خان نے آخری گیند وائٹ پھینک دی پھر بنگلور کو ایک گیند پر پانچ رن کی ضرورت تھی اور بھرت نے چھکا لگا کر ٹیم کو شاندار جیت دلائی۔


      آر سی بی کے کھلاڑی بھرت کو اس شاندار اننگ کے لئے ‘ پلیئر آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔ بھرت نے تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 78 اور میکسویل نے 8 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 51 رن بنائے۔ اس کے علاوہ اے بی ڈیولیئرس نے 26 گیندوں میں 26 رن بنائے۔دہلی کے گیندبازوں نے اچھی گیندبازی کی، لیکن فیلڈروں نے مایوس کیا۔ فیلڈروں نے دو کیچ میکسویل کے ڈراپ کئے تھے۔ انرک نارتجے چار اوور میں 24 رن پر دو وکٹ دے کر کامیاب گیند باز رہے۔ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لیا، لیکن وہ مہنگے ثابت ہوئے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: