உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی پی ایل میں 357 چھکے لگانے والے عظیم بلے بازی نے بیچ میں چھوڑ دیا لیگ، اب گواسکر- پیٹرسن نے لگائی ٹیم کی کلاس

    آئی پی ایل میں 357 چھکے لگانے والے عظیم بلے بازی نے بیچ میں چھوڑ دیا لیگ، اب گواسکر- پیٹرسن نے لگائی ٹیم کی کلاس

    آئی پی ایل میں 357 چھکے لگانے والے عظیم بلے بازی نے بیچ میں چھوڑ دیا لیگ، اب گواسکر- پیٹرسن نے لگائی ٹیم کی کلاس

    کرس گیل (Chris Galyle) یقیناً انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں۔ حالانکہ 2 دن پہلے کرس گیل نے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے خود کو تروتازہ رکھنے کے ارادے سے لیگ کو چھوڑ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس کے بعد سنیل گواسکر (Sunil Gavaskar) اور کیون پیٹرسن (Kevin Pietersen) ناراض ہیں۔ دونوں نے کرس گیل کے درمیان میں ہی لیگ چھوڑنے کے فیصلے کے لئے کنگس الیون پنجاب کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کرس گیل (Chris Galyle) یقیناً انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک کے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں۔ حالانکہ 2 دن پہلے کرس گیل نے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے خود کو تروتازہ رکھنے کے ارادے سے لیگ کو چھوڑ دیا تھا۔ آئندہ سال آئی پی ایل کے لئے میگا آکشن ہونا ہے۔ کرس گیل 42 سال کے ہوگئے ہیں۔ ایسے میں وہ نیلامی میں حصہ لیں گے یا کوئی ٹیم اس عظیم کھلاڑی پر بولی لگائے گی، یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔ حالانکہ جس طرح سے آئی پی ایل 2021 (IPL 2021) سے ان کی وداعی ہوئی ہے۔ اس سے سنیل گواسکر (Sunil Gavaskar) اور کیون پیٹرسن (Kevin Pietersen) ناراض ہیں۔ دونوں نے کرس گیل کے درمیان میں ہی لیگ چھوڑنے کے فیصلے کے لئے کنگس الیون پنجاب کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

      اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے، کیون پیٹرسن نے بتایا کہ کرس گیل کو ان کے یوم پیدائش پر راجستھان رائلس کے خلاف ابو ظہبی لیگ کے پہلے میچ کے لئے ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرس گیل کے ساتھ اچھا برتاو نہیں تھا۔ گیل کو یہ محسوس ہوگیا تھا کہ پنجاب کنگس الیون ان سے چھٹکارا پانا چاہتی ہے۔ یوم پیدائش کے موقع پر بھی انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اگر وہ خوش نہیں ہیں، وہ 42 سال کے ہیں، پھر انہیں وہ کرنے کا اختیار ہے، جو وہ چاہتے ہیں۔

      کرس گیل 42 سال کے ہوگئے ہیں۔ ایسے میں وہ نیلامی میں حصہ لیں گے یا کوئی ٹیم اس عظیم کھلاڑی پر بولی لگائے گی، یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

      کرس گیل گیم چینجر ہیں: گواسکر

      اس درمیان سنیل گواسکر نے محسوس کیا کہ عمر کے باوجود کرس گیل ابھی بھی گیم چینجر ہیں، جو کچھ ہی وقت میں کھیل کی رفتار کو بدل سکتے ہیں اور پنجاب کو ان کی غیر موجودگی کا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرس گیل جیسا گیم چینجر، اگر ٹیم میں نہیں رہتا ہے تو یقیناً یہ بڑا نقصان ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹیم کے اندر اور باہر ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ اس کے پیچھے ٹیم کی کیا سوچ ہے۔ یہ بات صحیح ہے کہ وہ 40 سال سے اوپر کے ہوگئے ہیں، ایسے میں ان سے یہ امید رکھنا کہ وہ ہر بار ٹیم کے لئے بہترین کارکردگی پیش کریں گے، یہ بے ایمانی ہوگی، لیکن وہ گیم چینجر ہیں۔

      کرس گیل نے 2 دن پہلے آئی پی ایل چھوڑ دیا تھا

      کرس گیل کے جمعرات کی رات آئی پی ایل چھوڑنے کے فیصلے نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ تب فرنچائزی کے ذریعہ جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں، میں ویسٹ انڈیز، سی پی ایل اور اس کے بعد آئی پی ایل کے بایو ببل کا حصہ رہا ہوں۔ میں ٹی-20 عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ اس لئے خود کو ذہنی طور پر تروتازہ کرنا چاہتا ہوں۔ اس لئے میں نے بایو ببل سے باہر آنے کا فیصلہ لیا۔ میری خواہش اور امیدیں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کرس گیل نے آئی پی ایل 2021 کے 10 میچ میں 21.44 کی اوسط سے 193 رن بنائے تھے۔ وہ اس سیزن میں ایک بھی نصف سنچری نہیں لگا سکے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: