نئی دہلی: پاکستان سپر لیگ (PSL 2022) کے مقابلے کل سے شروع ہو رہے ہیں۔ اس میں پوری دنیا کے کھلاڑی شامل ہو رہے ہیں۔ اس میں شاندار کارکردگی کرکے کھلاڑی آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے میگا آکشن سے پہلے 10 فرنچائزی کو متاثر کرنا چاہیں گے۔ ٹی20 لیگ میں اس بار 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ اب تک ان ٹیموں نے 33 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔12 اور 13 فروری کو میگا آکشن (IPL 2022 Mega Auction) ہونا ہے۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان (Rashid Khan) بھی پی ایس ایل میں اتر رہے ہیں۔ انہیں احمد آباد نے 15 کروڑ روپئے میں ریٹین کیا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں پی ایس ایل کے کون اور کون سے کھلاڑی اس بار آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔
انگلینڈ کے 33 سال کے سلامی بلے باز الیکس ہیلس (Alex Hales) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ ان کا ٹی20 کا ریکارڈ بے حد شاندار رہا ہے۔ اس سے پہلے وہ سال 2018 میں بھی آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں اور 6 میچوں میں 148 رن بنائے تھے۔ ان کے ٹی20 کے ریکارڈ کو دیکھیں تو انہوں نے 324 میچوں میں 9116 رن بنائے ہیں۔ 5 سنچری اور 55 سنچری لگایا ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 146 کا ہے۔ انگلینڈ کے ہی لیام لیونگسٹون بھی پی ایس ایل کے ذریعہ آئی پی ایل میں اترنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
25 بار 50 سے زیادہ رن بنائے
28 سال کے لیونگسٹون (Liam Livingstone) نے بطور آل راونڈر ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں بھی اچھی کارکردگی کی تھی۔ وہ 151 اننگوں میں 4038 رن بناچکے ہیں۔ دو سنچری اور 23 نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 145 کا ہے۔ اس کے علاوہ اس لیگ اسپنر نے 63 وکٹ بھی لئے ہیں۔ ایسے میں بطور آل راونڈر ان پر بڑی بولی لگ سکتی ہے۔ اکنامی 8 سے کم کی ہے۔ 17 رن دے کر چار وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔
اس کے علاوہ وکٹ کیپر جوئے کلارک، فل سالٹ اور جیمس ونس بھی اچھی کارکردگی کرنے کو بیتاب ہیں۔ 30 سال کے ونس نے 269 اننگوں میں 7313 رن بنائے ہیں۔ 2 سنچری اور 44 نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 133 کا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے مقابلے 27 فروری تک چلیں گے۔ کل 6 ٹیموں کے درمیان 34 مقابلے کھیلے جانے ہیں۔ یہ ٹورنا منٹ کا ساتواں سیزن ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔