نئی دہلی: ابھیشیک شرما کی بہترین اننگ کے دم پر سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل 2022 (2022 IPL) کے سترہویں لیگ مقابلے میں چنئی سپرکنگس کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو کھیلے گئے مقابلے میں سن رائزرس نے 155 رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے 17.4 اوور میں دو وکٹ پر جیت درج کرلی۔ حیدرآباد کی طرف سے ابھیشیک نے سب سے زیادہ 75 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 50 گیندوں پر 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ راہل ترپاٹھی 39 رنوں پر ناٹ آوٹ لوٹے جبکہ نکولس پورن نے ناٹ آوٹ پانچ رن بنائے۔
155 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائزرس حیدرآباد کو کپتان کین ولیمسن اور ابھیشیک شرما نے شاندار شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 89 رنوں کی شراکت کی۔ کین ولیمسن کو مکیش چودھری نے معین علی کے ہاتھوں کیچ کراکر حیدرآباد کو پہلا جھٹکا دیا۔ کین ولیمسن 40 گیندوں پر 32 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے اس دوران دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
کین ولیمسن کی کپتانی والی سن رائزرس حیدرآباد کی آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں یہ پہلی جیت ہے جبکہ چنئی سپر کنگس کو مسلسل چوتھے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل حیدرآباد نے اپنے دونوں مقابلے گنوا دیئے تھے۔ پنجاب کنگس کی طرفس ے مکیش چودھری اور ڈیون براوو نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھیں۔یجویندر چہل کو 15ویں منزل سےلٹکانے والے پر پھوٹا روی شاستری کا غصہ، کہا- ایسے کھلاڑی پر لگےتاحیات پابندیاس سے قبل سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر چنئی سپرکنگس کو بلے بازی کی دعوت دی۔ چنئی سپرکنگس نے معین علی کے 48 رنوں کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 154 رن بنائے۔ چنئی سپرکنگس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 36 رنوں کے اسکور پر اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے تھے۔
رابن اتھپا کو واشنگٹن سندر نے 15 کے ذاتی اسکور پر ایڈن مارکرم کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ رابن اتھپا جب آوٹ ہوئے، اس وقت چنئی سپر کنگس کا اسکور 25 رن تھا۔ نوجوان سلامی بلے باز ریتو راج گائیکواڑ کا خراب فارم یہاں بھی جاری رہا۔ گائیکواڑ کو 13 رنوں کے ذاتی اسکور پر ٹی نٹراجن نے بولڈ کرکے چنئی سپرکنگس کو دوسرا جھٹکا دیا۔ گائیکواڑ 13 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 16 رن بناکر آوٹ ہوئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔