உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022 Auction Live Streaming: جانیے 590 کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ کب، کیسے اور کہاں دیکھ پائیں گے آکشن

    IPL Auction:ان 590 کھلاڑیوں کی نیلامی کے بارے میں یہاں جانیے پوری تفصیل۔

    IPL Auction:ان 590 کھلاڑیوں کی نیلامی کے بارے میں یہاں جانیے پوری تفصیل۔

    IPL 2022 Auction Live Streaming:اس مرتبہ روی چندرن اشون، شریاس ایر، شیکھر دھون، ڈیوڈ وارنر، دنیش کارتک اور کچھ دوسرے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میگا آکشن کے لیے مارکی پلیئر بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کے انڈر 19 اسٹارز، کپتان یش دھول، وکی اوستوال اور راج وردھن ہنگرگیکر کے ساتھ شاہ رخ خان، دیپک ہڈا اور اویس خان جو کہ زبردست تال میں چل رہے ہیں، اس نیلامی کے دوران اپنی پہچان بنانے کی کوشش کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:آئی پی ایل (IPL 2022) کی نیلامی شائقین کے لیے بہت خاص ہونے جا رہی ہے۔ اس بار نیلامی میں 8 نہیں بلکہ 10 ٹیمیں حصہ لینے جا رہی ہیں۔ پرانی 8 ٹیموں کے علاوہ اس سیزن میں گجرات ٹائٹنز (Gujrat Titans)اور احمد آباد سپر جائنٹس کی ٹیمیں پہلی بار نیلامی میں حصہ لیں گی۔ تمام 10 فرنچائزز 590 کھلاڑیوں پر بولی لگائیں گی۔ اس بار نیلامی (IPL 2022 Auction) میں شامل 590 کرکٹرز میں سے 228 کیپڈ کھلاڑی ہیں، 355 اَن کیپڈ کھلاڑی ہیں۔ ہیو ایڈمز لگاتار چوتھی بار نیلامی کے انعقاد کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

      تقریباً 50 کھلاڑیوں کا بنیادی پرائس 2 کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ جہاں دو درجن سے زائد کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت ڈیڑھ کروڑ ہے، وہیں کئی کھلاڑیوں کی قیمت ایک کروڑ رکھی گئی ہے۔ ان کے علاوہ 50 لاکھ، 30 لاکھ اور 20 لاکھ کی بنیادی قیمت والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کی میگا نیلامی سے قبل کل 33 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا/ منتخب کیا گیا۔ آئی پی ایل کی 8 پرانی فرنچائزز نے پہلے 27 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔ اس کے ساتھ ہی آئی پی ایل کی 2 نئی ٹیموں نے نیلامی سے پہلے تین تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا تھا۔

      آئی پی ایل آکشن میں نوجوانوں کے ساتھ مشہور کھلاڑیوں کی بھی نیلامی
      اس مرتبہ روی چندرن اشون، شریاس ایر، شیکھر دھون، ڈیوڈ وارنر، دنیش کارتک اور کچھ دوسرے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میگا آکشن کے لیے مارکی پلیئر بنایا گیا ہے۔ ہندوستان کے انڈر 19 اسٹارز، کپتان یش دھول، وکی اوستوال اور راج وردھن ہنگرگیکر کے ساتھ شاہ رخ خان، دیپک ہڈا اور اویس خان جو کہ زبردست تال میں چل رہے ہیں، اس نیلامی کے دوران اپنی پہچان بنانے کی کوشش کریں گے۔ لکھنؤ نے کے ایل راہل کو 17 کروڑ میں اپنی ٹیم کے ساتھ شامل کیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ مشترکہ طور پر آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کو 2021 کے سیزن میں 17 کروڑ روپے ہی ملتے تھے۔

      آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کب ہوگی؟
      آئی پی ایل 2022 کی نیلامی 12 اور 13 فروری (ہفتہ اور اتوار) کو ہوگی۔

      آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کہاں ہوگی؟
      آئی پی ایل 2022 کی نیلامی بنگلور میں ہوگی۔

      آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کس وقت شروع ہوگی؟
      آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کا شیڈول دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

      آپ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کا لائیو ٹیلی کاسٹ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟
      ٹی وی ناظرین اسٹار اسپورٹس چینل پر نیلامی کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔

      آپ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی کی لائیو اسٹریمنگ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟
      لائیو سٹریمنگ OTT پلیٹ فارم ہاٹ اسٹار(Hotstar) پر ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: