بنگلورو: آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کا آکشن ہفتہ سے بنگلورو میں شروع ہوا۔ دو روزہ نیلامی میں 15 ملک کے 600 کھلاڑی شامل ہو رہے ہیں۔ اب تک فروخت ہوئے کھلاڑی کی بات کریں تو وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن (Ishan Kishan) سب سے مہنگے رہے ہیں۔ انہیں ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) نے ریکارڈ 15.25 کروڑ روپئے میں خریدا۔ وہ آکشن کی تاریخ میں یوراج سنگھ کے بعد سب سے مہنگے ہندوستانی کھلاڑی بھی بنے، لیکن اگر موجودہ سیزن کی بات کریں تو سب سے مہنگا کھلاڑی کون ہے؟ کے ایل راہل (KL Rahul) یا ایشان کشن یا رویندر جڈیجہ۔ کے ایل راہل کو لکھنو سپر جائنٹس نے نیلامی سے پہلے 17 کروڑ روپئے میں ٹیم سے جوڑا تھا۔ وہیں رویندر جڈیجہ کو چنئی سپرکنگس نے 16 کروڑ روپئے میں ریٹین کیا تھا۔
ٹی20 لیگ کے موجودہ سیزن کے آکشن کی بات کریں تو ایشان کشن سب سے مہنگے کھلاڑی مانے جائیں گے، لیکن اوور آل دیکھا جائے تو کے ایل راہل ٹاپ پر رہیں گے۔ کے ایل راہل گزشتہ سیزن میں پنجاب کنگس (Punjab Kings) کے کپتان تھے۔ انہوں نے بلے سے کمال کی کارکردگی کی تھی، لیکن ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے خود کو ٹیم سے الگ کرلیا تھا۔
چاہر اور ایئر نے بھی بنایا ریکارڈایشان کشن کے علاوہ تیز گیند باز دیپک چاہر اور شرے یس ایئر پر بھی بڑی بولی لگی۔ چاہر گزشتہ سیزن میں 80 لاکھ روپئے میں چنئی سپرکنگس (سی ایس کے) کا حصہ تھے، لیکن اس بار ٹیم نے انہیں ریکارڈ 14 کروڑ روپئے میں خریدا۔ وہیں شرے یس ایئر کی بات کریں تو وہ گزشتہ سیزن میں دہلی کیپٹلس کا حصہ تھے۔ انہیں اس بار دو بار کی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ریکارڈ 12.25 کروڑ روپئے میں خریدا۔ وہ ٹیم کے کپتان بننے کی دوڑ میں بھی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔