ممبئی: آئی پی ایل 2022 کے 38ویں مقابلے میں پیر کو 4 بار کی چمپئن چنئی سپرکنگس اور پنجاب کنگس کی ٹیم آمنے سامنے ہوگی۔ چنئی سپرکنگس کے پاس پلے آف میں پہنچنے کا ابھی بھی موقع ہے، مگر اسے اپنے کئی محاذوں پر وقت رہتے سدھار کی ضرورت ہے۔ ایم ایس دھونی سے سجی چنئی سپرکنگس نے 7 میں سے صرف دو میچوں میں ہی جیت درج کی، جبکہ 4 مقابلے گنوائے ہیں۔ وہیں پنجاب نے 7 میں سے 3 میچوں میں جیت درج کی۔ ایسے میں مقابلہ دلچسپ ہونے کی امید ہے۔ پنجاب پوائنٹ ٹیبل میں آٹھویں مقام پر اور چنئی سپرکنگس 9ویں مقام پر ہے۔
خطاب بچانے کے ارادے سے اتری چنئی سپرکنگس ابھی تک امیدوں پر کھری نہیں اتر پائی۔ کسی بھی محکمہ میں اس کی کارکردگی زیادہ خاص نہیں رہی۔ ابھی تک رویندر جڈیجہ ٹیم کی قیادت کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہے۔ گزشتہ میچ میں چنئی سپرکنگس نے ممبئی انڈینس پر تین وکٹ سے جیت درج کی تھی، جس میں ایم ایس دھونی نے کمال کیا تھا۔ دھونی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ آخر کیوں ان کا شمار دنیا کے سب سے بہترین ’فنیشر‘ میں ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹینس کی گلیمر گرل ماریا شارا پووا ہیں حاملہ، بیبی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے دی خوشخبریچنئی سپرکنگس کو محسوس ہو رہی ہے چاہر اور ملنے کی کمیچنئی سپرکنگس کو دیپک چاہر اور ایڈم ملنے کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ گزشتہ مقابلے کو چھوڑ دیا جائے تو گیند باز ابھی تک اپنی چھاپ نہیں چھوڑ پائے ہیں۔ کپتان رویندر جڈیجہ کا نہ تو بلا چل رہا ہے اور نہ گیند سے ابھی تک متاثر کرپائے۔ ریتو راج گائیکواڑ نے گجرات ٹائٹنس کے خلاف 73 رنوں کی اننگ کھیلی تھی، مگر اسے چھوڑ کر باقی میچوں میں وہ چل نہیں پائے۔ چنئی سپرکنگس کو اگر پلے آف کی امید کو بچائے رکھنا ہے تو آل راونڈر معین علی اور شیوم دوبے کو بھی زیادہ ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا۔
پنجاب کی بات کریں تو گزشتہ میچ میں دہلی کیپٹلس کے ہاتھوں 9 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پنجاب کے بلے باز شکھر دھون، لیام لیونگسٹن اور شاہ رخ خان مسلسل اچھی اننگ نہیں کھیل پائے۔ جانی بیرسٹو بھی چار میچوں میں فلاپ رہے۔ حالانکہ گیند باز کگیسو رباڈا اور ارش دیپ سنگھ فارم میں ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔