உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: چنئی سپر کنگس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 23 رنوں سے شکست دے کر جیت کا کھاتہ کھولا

    چنئی سپر کنگس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 23 رنوں سے شکست دے کر جیت کا کھاتہ کھولا

    چنئی سپر کنگس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو 23 رنوں سے شکست دے کر جیت کا کھاتہ کھولا

    موجودہ چمپئن چنئی سپرکنگس نے آئی پی ایل کے 22ویں لیگ مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور کو 23 رنوں سے شکست دی۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے رکھے گئے 217 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم 9 وکٹ پر 193 رن ہی بناسکی۔

    • Share this:
      موجودہ چمپئن چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) نے آئی پی ایل کے 22ویں لیگ (IPL 2022) مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور کو 23 رنوں سے شکست دی۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے رکھے گئے 217 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم 9 وکٹ پر 193 رن ہی بناسکی۔ بنگلورو کی طرف سے شہباز احمد نے سب سے زیادہ 45 رن بنائے۔ چنئی کی طرف سے مہیش تیکشن نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے رابن اتھپا اور شیوم دوبے نے شاندار نصف سنچری لگائی۔ دونوں نے مل کر 183 رن بنائے اور 17 چھکے لگائے۔ جواب میں آر سی بی کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 193 رن ہی بناسکی۔ یہ آرسی بی کی پانچ میچوں میں دوسری شکست ہے۔ جبکہ چنئی سپرکنگس کی پانچ میچوں میں پہلی جیت ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری رائل چیلنجرس بنگلورو کی شروعات بے حد خراب رہی۔ تیسرے اوور میں آف اسپنر مہیش تیکشنا نے کپتان فاف ڈوپلیسی کو آوٹ کیا۔ انہوں نے 9 گیندوں پر 8 رن بنائے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی بھی آوٹ ہوگئے۔ انہیں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مکیش چودھری نے آوٹ کیا۔ انہوں نے تین گیندوں پر ایک رن بنایا انوج راوت 12 اور گلین میکسویل 26 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ٹیم نے 50 رن پر چار بڑے وکٹ گنوا دیئے تھے۔

      سُویش اور شہباز نے نصف سنچری شراکت کی

      4 وکٹ جلدی گرنے کے بعد آئی پی ایل ڈیبیو کر رہے سویش پربھو دیسائی اور شہباز احمد نے 60 رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ سویش 18 گیندوں پر 34 رن بناکر تیکشنا کا تیسرا شکار بنے۔ 5 چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ اس درمیان شہباز 27 گیندوں پر 41 رن بناکر تیکشنا کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے چار چوکا لگایا۔ تیکشنا نے 4 اوور میں 33 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے ٹی20 کیریرئ میں دوسری بار 4 وکٹ حاصل کئے۔

      5 اوور میں بنانے تھے 77 رن

      رائل چیلنجرس بنگلورو کو آخری پانچ اوور میں 77 رن بنانے تھے اور 4 وکٹ باقی تھے۔ 16ویں اوور میں رویندر جڈیجہ نے آر سی بی کو دو جھٹکے دیئے۔ وانندو ہسارنگا 7 اور آکاش دیپ صفر پر آوٹ ہوئے۔ 17ویں اوور میں دنیش کارتک مکیش چودھری کے اوور میں دو چھکے اور ایک چوکے سمیت 23 رن حاصل کئے۔ اب ٹیم کو آخری تین اوور میں 48 رن بنانے تھے۔ 18ویں اوور میں براوو نے دنیش کارتک کو آوٹ کرکے 9واں جھٹکا دیا۔ انہوں نے 14 گیندوں پر 34 رن بنائے۔ دو چکا اور تین چھکا لگایا۔ محمد سراج 14 اور ہیزل ووڈ سات رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

      چنئی سپرکنگس کا کمزور آغاز

      اس سے قبل آر سی بی کے کپتان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سی ایس کے کے سلامی بلے باز ریتو راج گائیکواڑ کی خراب کارکردگی جاری ہے۔ وہ 17 رن بناکر جوس ہیزل ووڈ کا شکار بنے۔ نمبر-3 پر اترے معین علی بھی جلد آوٹ ہوگئے۔ وہ 8 گیندوں پر تین رن بناکر رن آوٹ ہوئے۔ 10 اوور کے بعد ٹیم کا اسکور دو وکٹ پر 60 رن تھا۔

      رابن اتھپا اور شیوم دوبے برسے

      10 اوور کے بعد سلامی بلے باز رابن اتھپا اور شیوم دوبے نے رائل چیلنجرس بنگلورو کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 74 گیندوں پر 165 رنوں کی بڑی شراکت داری کی۔ رابن اتھپا نے 50 گیندوں پر 88 رن بنائے۔ چار چوکا اور 9 چھکا لگایا۔ وہیں شیوم دوبے 46 گیندوں پر 95 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 5 چوکا اور 8 چھکا لگایا۔ یہ ان کے ٹی20 کیریئر کا بہترین اسکور ہے۔ ٹیم نے آخری 10 اوور میں 156 رن بنائے۔ اس وجہ سے 200 رنوں کا اسکور بن سکا۔ آر سی بی کے گیند باز مہنگے رہے۔ تیز گیند باز آکاش دیپ نے 4 اوور میں 58 رن دیئے۔ وانندو ہسارنگا نے تین اوور میں 35 رن دیئے۔ حالانکہ وہ دو وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ تیز گیند باز محمد سراج بھی اب تک آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ہیں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: