IPL 2022: چنئی سپر کنگس کی ہار کےبعد اور بڑھی مشکلیں، ایک گیندباز اسپتال میں تو ایک ہوا زخمی
IPL 2022:چنئی سپر کنگز کے آل راؤنڈر کرس جارڈن کے بیمار ہونے کے بعد اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ تیز گیند باز ایڈم ملنے ( Adam milne injured) بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ جارڈن کو گلے میں انفیکشن کی وجہ سے 26 مارچ کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
IPL 2022:چنئی سپر کنگز کے آل راؤنڈر کرس جارڈن کے بیمار ہونے کے بعد اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ تیز گیند باز ایڈم ملنے ( Adam milne injured) بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ جارڈن کو گلے میں انفیکشن کی وجہ سے 26 مارچ کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
نئی دہلی. ڈفینڈنگ چیمپئن چنئی سپر کنگز (Chennai Super Kings) کے لیے آئی پی ایل 2022 کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ لیگ سے ٹھیک پہلے مہندر سنگھ دھونی نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی۔ ان کی جگہ رویندر جڈیجہ کو ٹیم کی کمان سونپی گئی۔ لیکن جڈیجہ اب تک کپتانی میں کوئی چھاپ نہیں چھوڑ پائے ہیں۔ ان کی قیادت میں ٹیم اب تک کھیلے گئے دونوں میچ ہار چکی ہے۔ انہیں آئی پی ایل 2022 IPL 2022 کے افتتاحی میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے شکست دی تھی۔ وہیں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف دوسرے میچ میں ٹیم 210 رنز بنانے کے باوجود 6 وکٹوں سے میچ ہار گئی۔ ٹیم کی مشکلات میں جتنا اضافہ کیا جائے کم تھا کہ دو کھلاڑیوں کی چوٹ اور بیماری نے ٹیم کے لیے بڑا بحران پیدا کر دیا۔
چنئی سپر کنگز کے آل راؤنڈر کرس جارڈن کے بیمار ہونے کے بعد اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ تیز گیند باز ایڈم ملنے ( Adam milne injured) بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ جارڈن کو گلے میں انفیکشن کی وجہ سے 26 مارچ کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ ٹیم کے پہلے دو میچ نہیں کھیل پائے۔ انہیں صحت یاب ہونے میں ایک یا دو دن اور لگیں گے۔ دوسری جانب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف پہلا میچ کھیلنے والے ملنے زخمی ہوگئے ہیں۔ اس وجہ سے یہ کیوی گیند باز لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف دوسرے میچ میں نہیں کھیل پائے تھے۔ پہلے ہی ٹیم کو زخمی دیپک چاہر کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
سی ایس کے CSK کھلاڑیوں کی فٹنس سے پریشان سی ایس کے CSK کے 3 اہم تیز گیند بازوں کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے، چنئی سپر کنگز کے پاس پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کے لیے تجربہ کار تیز گیند بازوں کی کمی ہے۔ اسی وجہ سے چنئی کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں دو ناتجربہ کار تیز گیند بازوں تشار دیش پانڈے اور مکیش چودھری کو موقع دینا پڑا۔ یہ چنئی پر بھاری پڑ گیا تھا۔ تشار اور مکیش نے 7.3 اوور میں مجموعی طور پر 79 رنز دیے۔ حالانکہ زخمی کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے اتوار کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں ٹیم پرانے باؤلنگ کومبینیشن کے ساتھ ہی اترے گی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔