உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    DC vs KKR:دلچسپ مقابلے میں دلی کیپٹلس کو ملی جیت،کے کے آر کی لگاتار 5ویں ہار

    ڈی سی بمقابلہ کے کے آر: دہلی کیپٹلس کو چوتھی جیت ملی۔ (PTI)

    ڈی سی بمقابلہ کے کے آر: دہلی کیپٹلس کو چوتھی جیت ملی۔ (PTI)

    DC vs KKR: دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ جواب میں KKR کی شروعات بہت خراب رہی۔ ٹیم 35 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اوپنر ایرون فنچ 3 اور وینکٹیش ایئر صرف 6 رنز بنا سکے۔ بابا اندرجیت 6 اور سنیل نارائن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    • Share this:
      DC vs KKR:دہلی کیپٹلس نے جمعرات کو آئی پی ایل 2022 میں چوتھی جیت حاصل کی۔ ٹیم (Delhi Capitals) نے اپنے 8ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ موجودہ سیزن میں ٹیم نے دوسری بار کولکتہ کو شکست دی۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے KKR نے 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو نے مہلک بولنگ کی۔ انہوں نے 3 اوورز میں 14 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں دہلی نے ہدف 19 اوور میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ وارنر 42 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کے کے آر نے لگاتار پانچواں میچ ہارا۔ ٹیم نے اب تک 9 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں اور 6 میں اسے شکست ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اب تک 4 میچ ہار چکی ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے اتری دہلی کیپٹلس کی ٹیم حالانکہ اچھی شروعات نہیں کر پائی۔ پرتھوی شا کو پہلی گیند پر امیش یادیو نے آؤٹ کیا۔ نمبر 3 پر اترنے والے مچل مارش کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ وہ 7 گیندوں میں 13 رنز بنا کر فاسٹ بولر ہرشیت رانا کا شکار بنے۔ ہرشیت اس میچ سے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کر رہے تھے۔ دہلی نے صرف 17 رن پر 2 وکٹ گنوا دیئے تھے۔

      وارنر اور للت نے کی نصف سنچری کی شراکت داری
      ڈیوڈ وارنر اور للت یادیو نے تیسری وکٹ کے لیے 65 رنز جوڑ کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ وارنر 26 گیندوں پر 42 رنز بنا کر امیش یادو کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ 8 چوکے لگائے۔ اس کے بعد للت بھی پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ آف اسپنر سنیل نارائن کے حصے میں آئی۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ ایک چوکا اور ایک چھکا مارا۔ کپتان رشبھ پنت ناکام رہے اور 5 گیندوں میں 2 رنز بنانے کے بعد امیش کا تیسرا شکار بنے۔ ٹیم نے صرف 2 رنز کے فرق پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      عمران ملک کو انگلینڈ بھیجنا چاہتے ہیں گواسکر، IPL 2022 میں جموں ایکسپریس مچا رہا ہے دھمال

      17ویں اوور میں بنے 14رن
      وینکٹیش ایر نے 17 واں اوور پھینکا۔ پاول نے پہلی گیند پر چھکا اور چوتھی گیند پر چوکا لگایا۔ اس اوور میں کل 14 رن بنائے گئے اور KKR کے ہاتھوں سے میچ نکل گیا۔ 18ویں اوور میں پاول نے ٹم ساؤتھی کے اوور میں چھکا بھی مارا۔ اوور میں 12 رنز بنائے۔ پاول نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر فتح دلائی۔ پاول 16 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایک چوکا اور تین چھکے مارے۔ ساتھ ہی شاردول ٹھاکر 14 گیندوں میں 8 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      IPL 2022: راشد خان نے آخری اوور میں لگائے 3 چھکے، گجرات کی حیدرآباد پر دلچسپ جیت

      KKRکی خراب شروعات
      اس سے قبل دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ جواب میں KKR کی شروعات بہت خراب رہی۔ ٹیم 35 رنز پر 4 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اوپنر ایرون فنچ 3 اور وینکٹیش ایئر صرف 6 رنز بنا سکے۔ بابا اندرجیت 6 اور سنیل نارائن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان شریاس ایر اور نتیش رانا نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: