உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: دہلی کیپٹلس نے کورونا کے درمیان پنجاب کو روندا، ڈیوڈ وارنر کی ایک اور نصف سنچری

    IPL 2022: دہلی کیپٹلس نے کورونا کے درمیان پنجاب کو روندا

    IPL 2022: دہلی کیپٹلس نے کورونا کے درمیان پنجاب کو روندا

    IPL 2022: دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) نے آئی پی ایل 2022 کے 32ویں مقابلے میں پنجاب کنگس کو روند دیا۔ میچ سے پہلے دہلی کے کیمپ میں کورونا کے معاملے آئے تھے۔ تاہم ٹیم نے اسے پیچھے چھوڑتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔

    • Share this:
      ممبئی: دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) نے آئی پی ایل 2022 کے 32ویں مقابلے میں پنجاب کنگس کو روند دیا۔ میچ سے پہلے دہلی کے کیمپ میں کورونا کے معاملے آئے تھے۔ تاہم ٹیم نے اسے پیچھے چھوڑتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔ ٹیم نے پنجاب کنگس کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے (DC vs PBKS) صرف 115 رن بناسکی تھی۔ جواب میں دہلی نے ہدف کو 10.3 اوور میں ایک وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایک اور بڑی اننگ کھیلی۔ وہ 60 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ یہ ان کی مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف بھی نصف سنچری لگائی تھی۔ یہ ٹیم کی 6 میچوں میں تیسری جیت ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپٹلس نے تیز شروعات کی۔ ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا نے پہلے وکٹ کے لئے 6.3 اوور میں 83 رن جوڑے۔ پرتھوی شا 20 گیندوں پر 41 رن بناکر راہل چاہر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے سات چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ ڈیوڈ وارنر 30 گیندوں پر 60 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سرفراز احمد بھی 12 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ 13 گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چوکا لگایا۔ پنجاب کنگس کا کوئی گیند باز اپنی چھاپ نہیں چھوڑ سکا۔ دہلی کیپٹلس نے 57 گیند باقی رہتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔ ٹیم اب آٹھویں سے چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کرکٹ میں آیا بھونچال، رمیز راجہ سے چھینی گئی چیئرمین کی کرسی: رپورٹ

      کوئی بلے باز نہیں کھیل سکا بڑی اننگ

      اس سے قبل دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کنگس کی طرف سے کوئی بھی بلے باز ٹک کر نہیں کھیل سکا۔ ٹیم نے 54 رنوں پر 4 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ جتیش شرما نے سب سے زیادہ 32 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان مینک اگروال نے بھی 24 رن بنائے۔ 7 بلے باز دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکے۔ پوری ٹیم 20 اوور میں 115 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔

      دہلی کیپٹلس کے اسپنروں نے شاندار گیند بازی کی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے 4 اوور میں 10 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو نے 24 رن دے کر دو وکٹ اپنے نام کئے۔ آف اسپنر للت یادو نے 2 اوور میں 11 رن دے کر 2 وکٹ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد کو بھی 2 وکٹ حاصل ہوئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: