உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: شاردل ٹھاکر نے پنجاب کو نچایا، جیت کے ساتھ دہلی کے پلے آف کی امید بڑھی

    دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) نے اپنی پلے آف کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ ٹیم نے آئی پی ایل 2022 کے 64ویں مقابلے میں پنجاب کنگس کو 17 رنوں سے ہرایا۔ یہ ٹیم 13 میچوں میں ساتویں جیت ہے۔ یعنی ٹیم 16 پوائنٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) نے اپنی پلے آف کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ ٹیم نے آئی پی ایل 2022 کے 64ویں مقابلے میں پنجاب کنگس کو 17 رنوں سے ہرایا۔ یہ ٹیم 13 میچوں میں ساتویں جیت ہے۔ یعنی ٹیم 16 پوائنٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ دوسری طرف ساتویں شکست کے ساتھ پنجاب کنگس کی ٹیم اب زیادہ سے زیادہ 14 ہوائنٹ تک ہی جاسکے گی۔ ٹیبل میں دہلی کی ٹیم پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

      دہلی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 159 رنوں کا مناسب اسکور کھڑا کیا تھا۔ مچیل مارش نے نصف سنچری لگائی۔ جواب میں پنجاب کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 142 رن ہی بناسکی۔ تیز گیند باز شاردل ٹھاکرنے 4 وکٹ لے کر ٹیم کو جیت دلانے میں بڑا کردار ادا کیا۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری پنجاب کنگس نے اچھی شروعات کی۔ شکھر دھون اور جانی بیرسٹو نے تیز بلے بازی کی۔ دونوں نے 3.5 اوور میں 38 رن جوڑے۔ بیرسٹو 15 گیندوں پر 28 رن بناکر تیز گیند باز اینرک نارکیا کا شکار ہوئے۔ ایک وقت پنجاب کا اسکور ایک وکٹ پر 53 رن تھا۔ اس کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی اور اسکور 67 رنوں پر 6 وکٹ ہوگیا۔ یعنی ٹیم نے 14 رنوں پر 5 وکٹ گنوا دیئے۔

      شاردل ٹھاکر نے دیا دوہرا جھٹکا

      شاردل ٹھاکر نے چھٹے اوور میں پنجاب کنگس کو دوہرا جھٹکا دیا۔ انہوں نے شکھر دھون اور بھانوکا راج پکشے کو آوٹ کیا۔ شکھر دھون نے 19 اور راج پکشے نے 4 رن بنائے۔ اس کے بعد ساتویں اوور میں اکشر پٹیل نے مینک اگروال کو بولڈ کیا۔ وہ کھاتہ تک نہیں کھول سکے۔ آٹھویں اوور میں کلدیپ یادو نے لیام لیونگسٹون کو صرف تین رن کے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ کلدیپ یادو نے 10ویں اوور میں ہرپریت برار کو آوٹ کیا۔ انہوں نے ایک رن بنائے۔ اس کے بعد اترے رشی دھون بھی ناکام رہے۔ وہ 4 رن بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

      رشبھ پنت نہیں کرسکے کمال

      سرفراز نے 16 گیندوں کی طوفانی اننگ میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا تو وہیں للت نے 21 گیندوں کی اننگ میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ لیام لیونگسٹون نے اننگ کی پہلی گیند پر ڈیوڈ وارنر (0) کو آوٹ کرکے شاندار شروعات دلائی۔ مشیل مارش نے حالانکہ اگلے اوور میں رباڈا کے خلاف مسلس دو چھکے اور سلامی بلے باز سرفراز خان نے تیسرے اوور میں ہرپریت براڑ کے خلاف مسلسل گیندوں پر چھکا اور 2 چوکے لگاکر دباو کو کم کیا۔ رشبھ پنت 7 رن بناسکے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: