نئی دہلی: گجرات ٹائٹنس اور راجستھان رائلس کے درمیان منگل کو کولکاتا کے ایڈن گارڈنس میں آئی پی ایل 2022 کا پہلا کوالیفائر میچ کھیلا جائے گا۔ گجرات کی ٹیم ٹیبل ٹاپر ہے، جبکہ راجستھان پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ دونوں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے کوالیفائر میچ کا فینس بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، مگر موسم نے فینس کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی کا بھی سردرد بڑھا دیا ہے۔
دراصل، مغربی بنگال میں کال بیساکھی کا قہر جاری ہے۔ تیز ہوا اور بارش کے سبب کافی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ کولکاتا میں بھی آندھی، طوفان کے ساتھ تیز بارش ہو رہی ہے۔ آئی پی ایل کے پلے آف سے پہلے موسم کے بدلے مزاج کے سبب ایڈن گارڈنس تباہ ہوگیا ہے۔ ہفتہ کے روز ہوئی تیز بارش اور طوفان نے ایڈن گارڈنس میں بھاری تباہی مچائی۔
بی سی سی آئی صدر نے کیا اسٹیڈیم کا دورہ
طوفان کے سبب اسٹیڈیم کا پریس باکس بھی ٹوٹ گیا ہے۔ طوفان کی تیزی اتنی خطرناک تھی کہ اسٹیڈیم کے میڈیا باکس کے آگے کا شیشہ چکنا چور ہوگیا۔
کچھ اشتہارات کے ہورڈنگ بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ یہی نہیں گراونڈ کور کا ایک حصہ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ خراب موسم کے سبب مقابلے پر بحران کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے میچ سے پہلے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میچ سے پہلے سبھی چیزوں کو ٹھیک کردیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔