உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022 Final: گجرات کا اسٹارگیند باز محمد شمی راجستھان پر بھاری، ٹیم کو اکیلے جتائے90 فیصد میچ!

    IPL 2022 Final, GT vs RR: آئی پی ایل کو نیا چمپئن ملے گا یا 14 سال بعد راجستھان رائلس دوسری بار خطاب جیتے گی، یہ آج صاف ہوجائے گا۔ احمدآباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس اور راجستھان رائلس کے درمیان آئی پی ایل کا فائنل کھیلا جائے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آئی پی ایل کو نیا چمپئن ملے گا یا 14 سال بعد راجستھان رائلس دوسری بار خطاب جیتے گی، یہ آج صاف ہوجائے گا۔ احمدآباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس اور راجستھان رائلس کے درمیان آئی پی ایل کا فائنل کھیلا جائے گا۔ دونوں ہی ٹیموں نے اس سیزن میں دھماکہ خیز کارکردگی پیش کی ہے۔ گجرات کی ٹیم کے لئے تو یہ آئی پی ایل کا پہلا سال ہے، لیکن ہاردک پانڈیا کی قیادت والی یہ ٹیم چمپئن کی طرح کھیلی اور بڑی بڑی ٹیموں کو دھول چٹاکر فائنل میں پہنچیں۔

      دوسری طرف، راجستھان کی کارکردگی بھی شاندار رہی۔ یہ ٹیم گزشتہ آئی پی ایل میں پھسڈی ثابت ہوئی تھی، لیکن اس بار جن بھی کھلاڑیوں پر ٹیم نے آکشن میں داوں کھیلا، سب اس کی امیدوں پر کھرے اترے اور اب بڑے مقابلے میں بھی ٹیم کو ان سے یہی امید ہوگی۔ تاہم، راجستھان کے دوسری بار چمپئن بننے کی راہ میں گجرات کا ایک گیند باز بڑا روڑہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سیزن میں یہ گیند باز گجرات ٹائٹنس کے لئے اصل معنی میں میچ ونر ثابت ہوا ہے۔ پاور پلے میں اس گیند باز نے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو کافی پریشان کیا ہے۔ یہ گیند باز ہیں محمد شمی۔

      محمد شمی ہیں گجرات کی جتی کی گارنٹی

      محمد شمی کے 11 وکٹ آئی پی ایل کے اس سیزن میں پاور پلے میں ایک تیز گیند باز کے ذریعہ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ہیں۔ محمد شمی کیسے گجرات کی جیت کی گارنٹی ہیں؟ اسے ایک اعدادوشمار سے سمجھا جاسکتا ہے۔ محمد شمی نے آئی پی ایل 2022 کے جن 12 مقابلوں میں وکٹ لئے ہیں، اس میں سے 11 کو گجرات کو جیت ملی ہے۔ یعنی محمد شمی نے 90 فیصدی مقابلے ٹیم کو جتائے۔ اتفاق سے گجرات نے تین مقابلے تب گنوائے، جب محمد شمی کو میچ میں ایک بھی وکٹ نہیں ملا۔ اس سے سمجھا جاسکتا ہے کہ محمد شمی گجرات ٹائٹنس کی جیت شکست میں کتنا بڑا فرق پیدا کرتے ہیں۔

      محمد شمی نے گجرات کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لئے

      محمد شمی اس سیزن میں گجرات ٹائٹنس کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بھی ہیں۔ انہوں نے 15 میچ میں 24 کی اوسط سے کل 19 وکٹ لئے ہیں۔ وہ اس سیزن میں ہر 18ویں گیند پر وکٹ حاصل کر رہے ہیں۔ 25 رن دے کر تین وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔ ایسے میں اگر فائنل میں محمد شمی اپنے پورے رنگ میں رہے تو پھر راجستھان کے لئے وہ اکیلے ہی کافی رہیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: