اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022: پانڈیا اور گیند بازوں کے دم پر گجرات کی بڑی جیت، ٹیم ٹاپ پر، کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 5ویں شکست کا سامنا

    IPL 2022: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم جیت کی پٹری پر نہیں لوٹ سکی۔ ٹیم کو اس کے آٹھویں مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے 8 رنوں سے شکست دی۔ یہ کے کے آر کی پانچویں شکست ہے۔ وہیں گجرات کی چھٹی جیت ہے۔

    IPL 2022: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم جیت کی پٹری پر نہیں لوٹ سکی۔ ٹیم کو اس کے آٹھویں مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے 8 رنوں سے شکست دی۔ یہ کے کے آر کی پانچویں شکست ہے۔ وہیں گجرات کی چھٹی جیت ہے۔

    IPL 2022: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم جیت کی پٹری پر نہیں لوٹ سکی۔ ٹیم کو اس کے آٹھویں مقابلے میں گجرات ٹائٹنس نے 8 رنوں سے شکست دی۔ یہ کے کے آر کی پانچویں شکست ہے۔ وہیں گجرات کی چھٹی جیت ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس (KKR) کی ٹیم آئی پی ایل 2022 میں جیت کی پٹری پر نہیں لوٹ سکی ہے۔ ٹیم کو ایک مقابلے میں (KKRvs GT) گجرات ٹائٹنس نے 8 رنوں سے شکست دی۔ یہ ٹیم کی 8 میچوں میں 5ویں شکست ہے۔ وہیں گجرات ٹائٹنس کی 8 میچوں میں چھٹی جیت ہے۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے گجرات نے 9 وکٹ پر 156 رن بنائے۔ کپتان ہاردک پانڈیا نے نصف سنچری لگائی۔ آندرے رسیل نے پانچ رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ جواب میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 148 رن ہی بناسکی۔ آندرے رسیل نے آخر تک جدوجہد کیا، لیکن وہ کے کے آر کو جیت نہیں دلا سکے۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 48 رن بنائے۔ 6 چھکے بھی لگائے۔ جیت کے ساتھ ہی گجرات کی ٹیم 12 پوائنٹ کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات بے حد ہی خراب رہی۔ تیز گیند باز محمد شمی نے پہلے اوور میں سیم بلنگس کو آوٹ کیا۔ انہوں نے چار گیندوں پر 4 رن بنائے۔ دوسرے سلامی بلے باز سنیل نرائن بھی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ محمد شمی نے تیسرے اوور میں انہیں پویلین بھیجا۔ انہوں نے 5 گیندوں پر 5 رن بنائے۔ نتیش رانا 7 گیندوں پر 2 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اس طرح سے ٹیم کا اسکور تین وکٹ پر 16 رن ہوگیا۔

      شرے یس ایئر بھی شروع سے ہی جدوجہد کر رہے تھے۔ انہوں نے 9ویں گیند پر کھاتہ کھولا۔ آخر میں وہ 15 گیندوں پر 12 رن بناکر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یش دیال کا شکار بنے۔ ٹیم نے چوتھا وکٹ 34 رن پر گنوایا۔ اس کے بعد رنکو سنگھ اور وینکٹیش ایئر نے ٹیم کو سنبھالا۔ رنکو 28 گیندوں پر 35 رن بناکر دیال کا دوسرا شکار بنے۔ وہیں ایئر نے 17 گیندوں پر 17 رن بنائے۔ انہیں راشد خان نے آوٹ کیا۔

      رسیل 4 رن پر ہوگئے تھے آوٹ

      14 اوور کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا اسکور 6 وکٹ پر 99 رن تھا۔ اسے 6 اوور میں 58 رن بنانے تھے۔ حالانکہ آندرے رسیل 4 رن بناکر یش دیال کی گیند پر آوٹ ہوگئے تھے، لیکن یہ گیند نو بال ہوگئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ان کے 13ویں اوور میں مسلسل دوچھکے بھی لگائے۔ 15واں اوور لاکی فرگیوسن نے ڈالا۔ آندرے رسیل نے اس اوور میں ایک چھکا لگایا اور کل 8 رن بنے۔

      راشد خان نے دلائی بڑی کامیابی

      16واں اوور لیگ اسپنر راشد خان نے ڈالا۔ انہوں نے شیوم ماوی کو دو کے اسکور پر آوٹ کیا۔ اب 24 گیندوں پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 45 رن بنانے تھے اور تین وکٹ ہاتھ میں تھے۔ 17واں اوور محمد شمی نے ڈالا اور 8 رن دیئے۔ 18واں اوور فرگیوسن نے ڈالا۔ امیش یادو نے اس اوور میں چھکا مارا اور کل 8 رن بنے۔ اب کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 12 گیند پر 29 رن بنانے تھے۔

      ہاردک پانڈیا نے کھیلی ایک اور اچھی اننگ

      اس سے پہلے گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ گل صرف 7 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا اور ردھمان ساہا نے دوسرے وکٹ کے لئے 75 رن جوڑے۔ ردھمان ساہا 25 گیندوں پر 25 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 50 رن جوڑے۔ ڈیوڈ ملر نے 20 گیندوں پر 27 رن بنائے۔ اس درمیان ہاردک پانڈیا 49 گیندوں پر 67 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ 4 چوکا اور 2 چھکا لگایا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: